?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے خسارے کا شکار 1700 یوٹیلٹی اسٹورز بند اور کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینیٹر عون عباس بپی کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی وزارت صنعت و پیداوار کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کاپوریشن کے مستقبل پر بریفنگ دی گئی، ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز حکومت کی نجکاری لسٹ میں ہے، 2 سالہ آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل رک گیا ہے، اگست 2025میں 2 سالہ آڈٹ مکمل کرنے کا ہدف ہے، یوٹیلیٹی اسٹورڑ کی پراپرٹی کی ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن حکومت کی سیکنڈ نجکاری لسٹ پر ہے، خسارے میں جانے والے 1700 یوٹیلٹی اسٹورز بند کیے جارہے ہیں، نجکاری کے بعد کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین فارغ ہوں گے۔
ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز نے بتایا کہ اس وقت یوٹیلیٹی اسٹورز کے 5 ہزار ملازمین مستقل ہیں جنہیں سرپلس پول میں بھیجاجائے گا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ادارے کی نجکاری ہوگی تو ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین فارغ ہوجائیں گے اور انہیں کوئی پیکیج بھی نہیں دیا جائے گا۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ خسارے کا شکار اسٹورز کا ماہانہ خرچہ ایک ارب 2 کروڑ روپے تھا جو اسٹورز کی بندش سے 52کروڑ روپے رہ گیا ہے۔
چینی کی قیمتوں کے معاملے پر معاون خصوصی کی عدم شرکت پر کمیٹی برہم
دریں اثنا، قائمہ کمیٹی نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر مسابقتی کمیشن آف پاکستان کو بلانے کا فیصلہ کر لیا،کمیٹی نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کے کردار اور فنکشنز پر بریفنگ کے لیے طلب کیے جانے کے باوجود معاون خصوصی ہارون اختر اور سیکریٹری کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔
قائمہ کمیٹی نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر آئندہ اجلاس میں مسابقتی کمیشن کو طلب کرلیا۔
چیئرمین کمیٹی عون عباس بپی نے کہا کہ اس وقت ملک میں 44 فیصد شوگر ملز سیاسی خاندانوں کی ہیں، حکومت نے اس مالی سال میں ساڑھے7 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی، جب ملک میں اضافی چینی تھی تو ہی برآمد کی اجازت دی ہوگی، پھر بتایا جائے ملک میں چینی کی قیمتیں کیوں بڑھیں؟
انہوں نے کہاکہ شوگر ملز مالکان کرشنگ سیزن کے اختتام میں قیمتیں بڑھا لیتے ہیں، ہم مسابقتی کمیشن اور شوگر ملز مالکان کو بلائیں گے، پوچھیں گےچینی کی قیمتوں میں اضافہ کیسے ہوا؟


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے گرین لائن منصوبے کا افتتاح کردیا
?️ 10 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے گرین لائن منصوبے کے ٹرائل آپریشنز
دسمبر
صیہونی میڈیا کو مزاحمتی تحریک کی کامیابی پر یقین
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے میڈیا اور کچھ فوجی تجزیہ کاروں نے موجودہ
مئی
حکومت نے عبدالقدیر کا مقبرہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے
?️ 17 اکتوبر 2021اسلام اباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈاکٹرعبدالقدیر کی
اکتوبر
وکلا ایسے ریمارکس نہ دیں جس سے ججز کی توہین ہو، پاکستان بار کونسل
?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان بار کونسل کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ
جنوری
پہلی شادی خود سے 15 سال بڑی عمر کی خاتون سے کی تھی، شوہر ثروت گیلانی
?️ 11 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہر فہد مرزا نے
جنوری
شام میں بڑھتے ہوئے بحران سے ترکیہ کی مشکلات میں اضافہ
?️ 6 ستمبر 2025شام میں بڑھتے ہوئے بحران سے ترکیہ کی مشکلات میں اضافہ ترکیہ
ستمبر
سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی
?️ 27 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام
جون
سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)سی این جی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کاخدشہ
نومبر