?️
لاہور: (سچ خبریں) 9 مئی کو مبینہ طور پر کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث ہونے کے سبب گرفتار پی ٹی آئی کارکن و فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے ایک کھلا خط لکھا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خط میں خدیجہ شاہ نے پی ٹی آئی کی گرفتار دیگر 18 خواتین کو درپیش المیے کو بیان کیا ہے۔
5 صفحات پر مشتمل ہاتھ سے تحریری کردہ خط ان کے شوہر اور پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ’ایکس‘ پر شیئر کیا گیا، خط میں خدیجہ شاہ نے 9 مئی کیسز میں گرفتار قیدیوں کے درد اور تکالیف سے بھرپور دل کو چھونے والے واقعات کو بیان کیا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اُن کے سمیت جیل میں قید ہر قیدی نے ناقابل تصور سزا کو برداشت کیا ہے۔
سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ آصف نواز جنجوعہ کی پوتی خدیجہ شاہ نے بتایا کہ وہ 9 مئی کو ہونے والے احتجاج میں ’پُرامن شرکت‘ کرنے کے جرم میں 4 ماہ سے زیادہ عرصے سے قید ہیں۔
9 مئی کے واقعات کی وجہ سے اپنے ساتھ قید 18 ’معصوم‘ خواتین کی حالت زار کے بارے میں لکھتے ہوئے خدیجہ شاہ نے ان کے دکھوں اور ان کے خاندانوں کو درپیش جدوجہد کو اجاگر کیا۔
خدیجہ شاہ نے اُن 18 خواتین میں سے قید 6 ماؤں کی المناک کہانیاں بیان کیں جن میں افشاں طارق بھی شامل ہیں جو 2 ماہ سے جیل میں ہیں اور زاروقطار روتی رہتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 5 بچوں کی ماں فرزانہ خان ڈھائی ماہ سے جیل میں اذیت کا شکار ہیں جبکہ 4 بچوں کی ماں روہینہ خان بھی جیل میں قید ہیں جن کے اُن چاروں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے پاکستان میں خاندان کا کوئی فرد موجود نہیں ہے۔
انہوں نے لکھا کہ 3 بچوں کی ماں شاہ بانو گوچانی کو اس کی سب سے چھوٹی بیٹی کی پانچویں سالگرہ سے عین قبل گرفتار کیا گیا، 3 بیٹیوں کی ماں عالیہ حمزہ کو 9 مئی کو اپنی بیٹیوں کے سامنے گھر سے گھسیٹا گیا۔
خدیجہ شاہ نے خط میں بتایا کہ اُن کی اپنی 5 سالہ بیٹی بھی اُن کے بغیر رہ نہیں پا رہی اور سخت پریشان ہے۔
خط میں خدیجہ شاہ نے سب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ پی ٹی آئی کے حامی ہیں یا نہیں، انسانیت کا تقاضہ ہے کہ اب اِس ٹرائل کو انجام تک پہنچایا جائے۔


مشہور خبریں۔
شہبازشریف کی عرفان صدیقی مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا
?️ 11 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے
نومبر
سعودی عرب میں 6 ایرانیوں کو پھانسی دینے کا اعلان
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بدھ کے روز دعویٰ کیا
جنوری
نوسانتارا انڈونیشیا کا نیا دارالحکومت
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:انڈونیشیا کے وزیر برائے ترقی اور منصوبہ بندی نے پیر کے
جنوری
شام میں القاعدہ سے الگ ہونے والے 19 دہشت گرد گروہ سرگرم
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:عراق کے اتحاد فتح کے ایک رہنما عدی عبدالہادی نے خبردار
دسمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں آیت اللہ سیستانی کی بے حرمتی پر عراق کا سخت ردعمل
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراقی صدر نے ایک بیان میں صیہونی ریاست کی جانب
اکتوبر
200 ممتاز امریکی وکلاء کی دی ہیگ میں اسرائیل مخالف پٹیشن کی حمایت
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: امریکہ کے 200 نامور ماہرین تعلیم اور انسانی حقوق کے
جنوری
جنگ کے گہرے اثرات ؛ صیہونی ہائی ٹیک سیکٹر میں شدید بحران اور ہزاروں ماہرین کی ہجرت
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ کے بعد جاری جنگ نے صیہونی ہائی ٹیک شعبے
نومبر
کاز لسٹ کی منسوخی، یہ کرنے کے بجائے میری عدالت کی بنیاد میں بارود رکھ کر اڑا دیتے، جسٹس اعجاز اسحٰق
?️ 19 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق
مارچ