?️
اسلام آباد(سچ خبریں) حکومتی اتحاد مین شامل جماعتوں کے وعدے پورے نہ ہونے پر وزیر اعظم شہباز شریف کی سیاسی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی سیاسی مشکلات ابھی کم نہیں ہوئیں ، ان کی سیاسی مشکل صرف عمران خان نہیں ہیں ، شہباز شریف کی سب سے بڑی سیاسی مشکل یہ ہے کہ جن وعدوں پر انہوں نے عمران خان کے اتحادی توڑکر اپنے اتحادی بنائے تھے وہ وعدے پورے نہیں ہو رہے۔
انہوں نے کہا کہ پی این پی مینگل نے لاپتہ افراد کے مسئلے پر عمران خان کے ساتھ 2018ء میں ایک تحریری معاہدہ کیا ، اپنے ووٹ ان کو دیے اور ان کے 4 ووٹوں سے عمران خان وزیر اعطم بنے اور 2 سال تک جب ان کے مسائل حل نہیں ہوئے تو لاپتہ افراد کی تعداد کم ہونے کی بجائے بڑھتی گئی تو بی این پی مینگل نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ اختر مینگل پر پارٹی کے اندر سے کافی دباؤ ہے کہ اگر ہم اس حکومت کی کابینہ میں بھی شامل ہوگئے ہیں تو اب لاپتہ افراد اگر مل نہیں رہے تو ان کی تعداد میں اضافہ تو نہیں ہونا چاہیے ، یہ ایک بڑا سنجیدہ مسئلہ ہے اور اس پر میری اطلاعات ہیں کہ بی این پی مینگل کے اندر بہت دباؤ ہے ، اختر مینگل جلد پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس بلاکر کوئی بھی فیصلہ کرسکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
نواز شریف 4 سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز
اکتوبر
ایران کے میزائل حملے سے اسرائیل کو کافی بڑا نقصان
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: بلومبرگ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی رپورٹوں
اکتوبر
حماس کو نیتن یاہو کی خفیہ تجویز کی دستاویز میڈیا پر جاری
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے نیوز چینل
جون
اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم
?️ 7 مارچ 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے اسلحہ برآمدگی کیس میں
مارچ
امریکی صنعت کو مشکلات کا سامنا
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کردہ نئے محصولات نے
اپریل
امریکی دباؤ چین کے عروج کو نہیں روک سکے گا: بیجنگ
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 اپریل سے چین کے خلاف
اپریل
ٹرمپ کی سزا انتخاب لڑنے میں رکاوٹ نہیں
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: گزشتہ جمعرات کو نیویارک کی عدالت نے امریکی صدارتی انتخابات کے
جون
بن گوئر نے دی فلسطینیوں کے قتل عام کی دھمکی
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر اٹمر بن گوئر نے
جون