🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام پر کام تیز کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔میڈیا کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ وفاق نے نجکاری کے ذریعے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے جان چھوڑانے کا پلان تیار کرلیا ہے، بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو نجی شعبے کے حوالے کردیا جائے گا۔
ذرائع نے کہا کہ قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کی نجکاری پر مثبت انداز سے کام ہو رہا ہے اور پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جلد مکمل کرنے کے لیےکوششیں ہو رہی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت 25 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں، ہوا بازی شعبےکا ایک ہی ادارہ پی آئی اے جبکہ فناننشل اور ریئل اسٹیٹ سے متعلق 4، 4 ادارے نجکاری کے جاری پروگرام میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ انڈسٹریل سیکٹر کے 2، توانائی کے شعبے (بجلی کمپنیوں سمیت) کے 14 ادارے، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، بلوکی، حویلی بہادر، گدو اور نندی پور پاورپلانٹ بھی جاری نجکاری پروگرام کا حصہ ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ تمام 10 سرکاری بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، فرسٹ ویمن بینک ، پاکستان انجینئرنگ کمپنی اور سندھ انجنئیرنگ لمیٹڈ بھی فعال نجکاری فہرست میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کی نجکاری پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اختلافات سامنے آچکے ہیں۔
پی آئی اے کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کومسترد کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے یہ ادارہ منافع بخش ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کیا تھا کہ اداروں کی نجکاری ضرور ہوگی اور اس میں سرفہرست پی آئی اے ہے۔
مشہور خبریں۔
افغان طالبات کا اسکولوں کی بندش کے خلاف مظاہرہ
🗓️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان طالبات نے لڑکیوں کے اسکولوں
مارچ
سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز، جسٹس امین کا ازخود نوٹس سے متعلق فیصلہ مسترد کردیا
🗓️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور
مارچ
بن سلمان خاشقجی کے قتل کے مقدمے سے محفوظ
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی محمد بن سلمان کے وکلاء
اکتوبر
بجلی اپنی معمول پر آگئی
🗓️ 8 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کمپنی کے مطابق اس کے زیر انتظام علاقوں
نومبر
بائیڈن کے نائب کی موجودگی میں صہیونی حکومت کی نسل کشی پر تنقید
🗓️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں: بنیو یارک پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ نائب صدر کملا
ستمبر
شاید سب کچھ قابو سے باہر ہوجائے؛ بائیڈن کا روس کو انتباہ
🗓️ 12 فروری 2022سچ خبریں:بائیڈن نے روس اور یوکرائن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے
فروری
اب تک 3000سے زیادہ یوکرین کا فوجی انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے؛روس کا دعوی
🗓️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ
مارچ
کیا اسرائیلی پولیس کے ایس ایم ایس سسٹم میں کوئی خرابی تھی؟
🗓️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان میں آئی ایس کی ویب سائٹ نے اعلان کیا
دسمبر