?️
سچ خبریں:پاکستان چیمبر آف کامرس نے حکومت سے اقتصادی بحران کے واضح اعتراف کرنے ، توانائی کی بچت ، کفایت شعاری کی پالیسیوں کو اپنانے اور لوگوں کی ضروریات کو سمجھنے کے لیے ایک موثر مواصلاتی مہم چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان ٹریبون اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) نے حکومت سے کہا کہ وہ خطرے کی مشکل صورتحال سے نکلنے کے لیے موثر منصوبہ بندی، عمل درآمد سے انکار کرنے کے بجائے قوم کے سامنے یہ تسلیم کرے کہ ملک سنگین معاشی بحران کا شکار ہے۔
پاکستان کے معروف کاروباری وکالت گروپ، جس میں ملک بھر کی 100 اعلیٰ غیر ملکی تجارتی تنظیمیں شامل ہیں، نے 19 بلین ڈالر کے توانائی کی بچت اور کفایت شعاری کے منصوبے کی سفارش کی ہے، پاکستان بزنس کونسل نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرضے کے پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کی سختی سے سفارش کی ہے اور تجویز دی ہے کہ حکومت وقت کی خریداری کے لیے اپنے غیر ملکی قرضوں کی تنظیم نو کے لیے فوری طور پر بات چیت کرے۔
اس کونسل نے یہ سفارشات وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر جمیل احمد کی موجودگی میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کیں،کونسل نے میڈیا کے ساتھ سفارشات کا ایک سیٹ شیئر کیا جس کا عنوان تھا "میکرو اکنامک ترجیحات/بنیادی مقاصد: پاکستان کے قرضوں کی خدمت اور بنیادی اصلاحات کے لیے وقت خریدنا”۔
پاکستان بزنس کونسل نے بحران کے اعتراف اور توانائی کے تحفظ نیز کفایت شعاری کی پالیسیوں کے لیے لوگوں کی ضروریات کو سمجھنے کے لیے ایک موثر مواصلاتی مہم چلانے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت خطرے سے انکار کرنے کے بجائے، واضح طور پر عوام کو معاشی بحران کی سنگینی سے آگاہ کرے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی کمی
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:رفح کراسنگ کے میڈیا ڈائریکٹر نے منگل کی صبح بتایا کہ
نومبر
پاکستان کا غذائی برآمدات کے معیار کو عالمی سطح پر بہتر بنانے کا فیصلہ
?️ 26 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اپنی غذائی مصنوعات کے معیار کو
اکتوبر
پاکستان اور فسلطین کے درمیان صحت کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
?️ 17 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے
ستمبر
انتہاپسند ترین صیہونی کابینہ
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:حالیہ دنوں میں بنجمن نیتن یاہو کی وزارت عظمیٰ کے تحت
نومبر
ملک بھر میں 40 سال سے زائدعمر کے شہریوں کی ویکسینیشن کا آغاز
?️ 3 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں 40 سال سے زائدعمر کے شہریوں
مئی
روس اور امریکہ ؛ ایک ہولناک فوجی تنازعہ کا منظرنامہ
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ایسے وقت میں
دسمبر
امریکہ چین کے خلاف اپنی بالادستی کی ذہنیت بند کرے: بیجنگ
?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا
مارچ
امریکہ نے یوکرین کو ہوائی دفاعی میزائل کی ترسیل روکی
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: خبری ویب سائٹ پولیٹیکو کے مطابق، امریکی محکمہ دفاع نے
جولائی