?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں 40 سال سے زائدعمر کے شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہو رہا ہے اس حوالے سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آج سے 40سال سے زائدعمرکے شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہورہا ہے، اس سال 7کروڑ لوگوں کو ویکسین لگائی جائی گی۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 40سال سےزائدعمرکے شہریوں کی ویکسین شروع ہورہی ہے ، حکومت نےویکسینیشن کاعمل مربوط حکمت عملی کیساتھ شروع کیاہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ویکسین بنانےوالی کمپنی سے گزشتہ سال سے بات چیت چل رہی تھی، اب تک 3کروڑ ڈوزز کی ڈیل سائن کرچکے ہیں، 100 ملین کے قریب افراد کو ویکسین لگ سکتی ہے، باقی 18سال سے کم ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ویکسین بنانےوالی عالمی کمپنیوں کو بھی مشکلات کاسامناہے، دنیاکےامیرترین ممالک کو بھی اپنی ویکسینیشن ڈرائیو کو سلو کرنا پڑا ہے ، سنگل ڈوز چینی ویکسین کین سائنو کی فلنگ پاکستان میں شروع ہونیوالی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا 7کروڑ لوگوں کو اس سال ویکسین لگانے کا ہدف ہے ، ویکسین خریدنے اور لگانے کی حکمت عملی اب تک کامیاب رہی ہے، جون تک ہم 19ملین ڈوزز حاصل کرلیں گے۔
ڈاکٹرفیصل نے مزید کہا کہ ویکسین بنانےوالے بہت سے ممالک نےایکسپورٹ پر پابندی لگارکھی ہے، یہ کہنا بےبنیاد ہے کہ حکومت ویکسین صرف عطیات کی مد میں لےرہی ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ویکسین بہت اہم ہے مگر وبا میں رکاوٹ ایس اوپیز پرعملدرآمد سے ہے، پاکستان میں ابتک 25لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
اگر اسرائیل اپنے قیدی چاہتا ہے تو اسے قیمت ادا کرنی ہوگی: حماس
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر
فروری
اب صیہونی قیدیوں کا کیا ہوگا؟
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: حماس نے تل ابیب کے ساتھ جنگ بندی یا قیدیوں
جنوری
سعودی جرائم میں شریک،یمنی تیل کا تاجر
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:امریکی میگزین نے یمن کی جنگ میں سعودی عرب کے کردار
جون
فردوس عاشق نے مودی کو (ن) لیگ کے سرکا تاج قرار دے دیا
?️ 9 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بھارتی
جولائی
ریکوڈک بل پر اختلافات: حکمران اتحاد میں دراڑیں پڑنے لگیں
?️ 14 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ایک ایسے موقع پر جب ملک نازک سیاسی صورتحال
دسمبر
صنعاء میں غزہ اور مسجد اقصیٰ کی مدد کے لیے لاکھوں مظاہرے
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: یمن میں مارچ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے اس ملک کے
اگست
برصغیر کی ترقی؛ پاکستان سفارتی وفد بیرون ملک بھیج رہا ہے
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے
مئی
اب پاکستانی انتخابات کے نتائج کو تمام فریق قبول کریں گے
?️ 8 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ
اگست