حکومت کا 4 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے رواں مالی سال 4 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی  کے مطابق رواں مالی سال میں حکومت کی جانب سے 4 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت کی طرف سے رواں مالی سال جن 4 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں آر ایل این جی پر چلنے والے حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس سرفہرست ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری مارچ 2023ء تک کی جائے گی، جب کہ فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری جون 2023ء میں کیے جانے کا امکان ہے، جن کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے بعض اداروں کا خصوصی آڈٹ کیا جائے گا۔ ادھر وسیع معاہدے کے تحت قطر اسلام آباد ایئرپورٹ کے انتظامی حقوق حاصل کر سکتا ہے، جس کے تحت وفاقی حکومت ائیرپورٹ کے انتظامی امور جلد قطر کے حوالے کردے گی‘ ایک قطری کمپنی ائیر کارگو کی متعلقہ خدمات بھی فراہم کرے گی، گلف نیوز کے مطابق بات چیت سے واقف ایک ذریعے نے بتایا کہ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کا مقصد پاکستان میں 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا ہے کیونکہ جنوبی ایشیائی ملک ادائیگیوں کے توازن کے بحران سے گزر رہا ہے، جس کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنل کنٹرول کو قطر کو دینے کے معاہدے کا بہت زیادہ امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ وفاقی حکومت اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے انتظامی امور قطر کے حوالے کردے گی جب کہ ایک قطری کمپنی ائیرپورٹ کے ٹرمینل اور ائیر کارگو کی متعلقہ خدمات فراہم کرے گی جس میں بہت زیادہ ترقی کی گنجائش ہے، دارالحکومت سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اسلام آباد ایئرپورٹ نے بار بار تاخیر کا سامنا کرنے کے بعد 2018 میں کام شروع کیا، یہ ہوائی اڈا ہر سال 9 ملین مسافروں اور 50 ہزار میٹرک ٹن کارگو کی خدمت کر سکتا ہے۔

ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا ہے کہ نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیت والے روزویلٹ ہوٹل کے 51 فیصد حصص کی فروخت کا بھی بہت زیادہ امکان ہے جب کہ اس سے قبل یہ اطلاعات تھیں کہ پاکستان قطر کو اپنے جدوجہد کرنے والے فلیگ شپ کیریئر میں اکثریتی حصص کی پیشکش کر سکتا ہے تاہم قطر نے صرف ہوائی اڈے اور ہوٹل کے شعبوں میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

مشہور خبریں۔

آئین شکنی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی: احسن اقبال

?️ 24 اپریل 2022 لاہور(سچ خبریں)لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا

انفینکس نے زیرو 30 کی قیمت کم کرکے پاکستان میں پیش کردیا

?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس کی جانب

100سالہ مزاحمتی کی کہانی

?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: پچھلے ایک سو سالوں میں قبضے، محاصرے اور جنگ کے

فلسطینیوں پر صیہونی حملوں کے بارے میں بن سلمان کا بیان

?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد نے ترکی کے صدر کے

ٹرمپ نے اسرائیل کے لیے NPT کی قربانی کیوں دی؟

?️ 26 جون 2025سچ خبریں: ۲۲، جون کی صبح، دنیا نے جرم اور جارحیت کا

شن بیٹ میں نیتن یاہو کے ساتھ منسلک سربراہ کی تقرری کے نتائج

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی امور کے ایک ماہر نے بنجمن نیتن یاہو کے

کشیدگی پیدا کرنے پر عرب پارلیمنٹ کی صیہونیوں کی تنقید

?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے صیہونی حکومت کی طرف سے مغربی کنارے میں

جارحین کے ساتھ انصار اللہ نے کی حجت تمام

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: کل رات انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے ایک بیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے