حکومت کا کفایت شعاری پلان، عملدرآمد کیلئے اسحاق ڈار کی زیرقیادت کمیٹی قائم

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا ہوا؟

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت کے کفایت شعاری پلان اور توانائی کی بچت کے حوالے سے اقدامات پر عملدرآمد کیلئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے زیر صدارت کمیٹی قائم کر دی گئی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے حوالے سے حکومت کے اعلان کردہ اقدامات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کی جائے گی، اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ عالمی حالات کے باوجود معیشت کو مستحکم رکھا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے حوالے سے حکومت کے اعلان کردہ اقدامات پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے زیر قیادت ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کفایت شعاری کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے تاکہ ان کی بدولت ہونے والے اثرات کو جانچا جاسکے۔

شہباز شریف نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو سادگی، کفایت شعاری اور توانائی کے بچت کے حوالےسے اقدامات کو بھرپور طریقے سے نافذ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ تمام وزارتیں اور ادارے کفایت شعاری کے تحت بند کی گئی گاڑیوں کی تصاویر کابینہ ڈویژن کو بھیجیں، انہوں نے کہا کہ ورک فرام ہوم کو مؤثر بنانے کے حوالے سے ہر وزارت اپنی رپورٹ وزیر اعظم آفس بھیجے گی۔

شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ تمام وفاقی وزارتیں اور ڈویژنز کفایت شعاری اور توانائی بچت کے لئے اٹھائے جا رہے اقدامات اور ورک فورس مینجمنٹ کے حوالے سے روزانہ اور ہفتہ وار رپورٹ کمیٹی کو جمع کروائیں گی۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

مشہور خبریں۔

سعودی اتحاد کے کارندوں کا یمنی خواتین کے ساتھ سلوک

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:صوبہ مارب کے مقامی حکام نے حزب الاصلاح ملیشیا کے ہاتھوں

بحیرۂ احمر میں ایک اور برطانوی کشتی شکار

?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں ایک

کیا ترکی پر اسرائیل کے حملے کے بارے میں اردگان کے بیانات درست ہیں؟

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کے ساتھ

امریکہ کا نیتن یاہو پر  غزہ میں جنگ بندی کے لیے دباؤ

?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی ذرائع کے مطابق، واشنگٹن صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو

عراق کے شمال مغربی علاقہ میں ایک اجتماعی قبر کا انکشاف

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:  عراقی ذرائع نے ملک کے شمال مغرب میں ایک اجتماعی

بین الاقوامی ادارے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کے خلاف نوٹس لیں

?️ 16 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں سالانہ بنیاد پر 32.57 فیصد اضافہ

?️ 28 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مہنگائی کی پیمائش کے حساس قیمت انڈیکس کے

الجزائر مراکش کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا لیکن عسکری طور پر تیار

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:   نومبر میں اسرائیلی وزیر جنگ نے اپنے مراکش کے ہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے