?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کرغزستان میں طلبہ پر ہونے والے حملے کے معاملے میں انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ہوگی جس کا نوٹیفکیشن آج ہی جاری کردیا جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے اسحٰق ڈار نے کہا کہ گزشتہ روز قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس میں شرکت کے بعد کرغزستان میں ہمارے سفیر حسن علی ضیغم کو پیغام بھجوایا کو وہ اجلاس کے بعد کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات کا اہتمام کریں۔
انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے بعد کرغزستان کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی جس میں پاکستانی طلبہ پر حملے کے معاملے پر گفتگو کی اور ان سے درخواست کی کہ میں فوری طور پر بشکیک جاکر وہاں طلبہ کو دیکھنا چاہتا ہوں جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے تھوڑا وقت دیں۔
اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے صدر سے بات کی، جس پر انہوں نے مجھے ویلکم کہا اور پھر میں اپنے کرغز ہم منصب کے ساتھ ہی آستانہ سے بشکیک روانہ ہوا، جہاں میں نے کرغزستان کے نائب وزیراعظم سے تفصیلی ملاقات کی جس میں انہوں نے مجھے یقین دہانی کروائی کہ حالات اب معمول پر آچکے ہیں ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ 18 مئی کے حملے کے بعد اب تک 3 ہزار سے زائد طلبہ کرغزستان سے پاکستان واپس آچکے ہیں اور آج رات تک یہ تعداد 4 ہزار تک پہنچنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ 3 پاکستانی طلبہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور باقیوں کو پہلے ہی ڈسچارج کردیا گیا، جب میں نے ہسپتال کا دورہ کیا تو وہاں صرف ایک پاکستانی شہری موجود تھا، ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ 3 زخمیوں میں سے مزید 2 کو ڈسچارج کردیا گیا ہے اور وہاں موجود شاہ زیب کا جبڑا ٹوٹا ہوا تھا جو وہاں ایک ٹیکسٹائل مل میں کام کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب میں شاہ زیب سے ملا تو وہ پریشان تھا اور اس نے بتایا کہ وہ اٹک کا رہائشی ہے اور میرے والدین اس وقت بہت پریشان ہیں جو چاہتے ہیں کہ میں فوری طور پر وطن واپس آجاؤں۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ میں نے اپنے ساتھ موجود کرغز ڈپٹی وزیراعظم سے پوچھا کہ میڈیکل عملے سے بات کرکے بتائیں کہ یہ بچہ اس حالت میں سفر کرسکتا ہے، اس کا باقی علاج پاکستان میں کیا جائے گا، جس پر شاہ زیب کو اجازت مل گئی اور میں نے پاکستانی سفیر کو ہدایت دی کہ انہیں فوراً لے جانے کے انتظامات کیے جائیں۔
نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ کرغز ہم منصب سے ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ سے کچھ دن پہلے مقامی اور ہاسٹل طلبہ کے درمیان ایک جھگڑا ہوا تھا جس میں بھارتی، بنگلادیشی اور عرب طلبہ بھی شامل تھے، تاہم میں یقین دہانی کرواتا ہوں کہ اب حالات نارمل ہوگئے ہیں۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ کرغز نائب وزیراعظم نے بتایا کہ ہمارے صدر نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، یہ طلبہ اور ورکرز ہمارے مہمان ہیں اور ہم نے بشکیک واقعے کے ملزمان کا تعین کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سفیر نے بتایا کہ کرغزستان میں ہمارے 1100 ورکرز ہیں ایجنٹ کے ذریعے غیرقانونی طور پر یہاں مقیم ہیں اور حکومت انہیں تلاش کرکے ڈی پورٹ کرنے کی کوشش کررہی ہے، جس پر میں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کرغز حکام سے درخواست کی کہ ان 1100 لوگوں نے کبھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی لہذا ان کو ڈی پورٹ کرنے کے بجائے باضابطہ ویزا جاری کردیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں کرغز نائب وزیراعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے فوری طور پر میری درخواست کو قبول کیا اور کہا کہ نیشنل سیکیورٹی اور دیگر متعلقہ حکام سے بات کرنے کے بعد اس معاملے کو آگے بڑھایا جائے گا۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ حکومت کرغزستان واقعے پر انکوائری کمیٹی بنارہی ہے، یہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ہوگی اور آج ہی انکوائری کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
آبنائے ہرمز؛ واشنگٹن کی نئی تشویش اور خطے میں نئے نظام کے آغاز کی علامت
?️ 30 مئی 2026سچ خبریں:آبنائے ہرمز صرف ایک اقتصادی آبی گزرگاہ نہیں رہی بلکہ طاقت
مئی
غزہ کی جنگ سے فوجی قبرستانوں میں تیزی سے اضافہ
?️ 27 اپریل 2025اسچ خبریں: سرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم کے کالم نگار یواز ہنڈل نے
اپریل
کورونا وائرس کے نقطہ آغاز کے بارے میں وائٹ ہاؤس کے پاس کافی ثبوت موجود نہیں ہیں
?️ 28 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے امریکی انٹلیجنس
جون
یمن سب سے بڑی انسانی تباہی تک پہنچ چکاہے:الحوثی
?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر نے اس ملک میں انسانی
جنوری
کورونا ختم نہیں ہونے والا:عالمی ادارۂ صحت
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:دنیا بھر میں ایک بار پھر کورونا کے بڑھتے کیسز پر
جولائی
اسلامی ممالک غزہ کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی میں جنگ
نومبر
وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں۔ عظمی بخاری
?️ 26 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ
دسمبر
2025 کے آغاز سے اب تک عراق میں داعش دہشت گرد گروپ کے 19 رہنما مارے گئے
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے سیکورٹی اینڈ ڈیفنس کمیشن کے رکن نے
ستمبر