حکومت کا پیٹرولیم قیمتوں میں فی لیٹر 55، 55 روپے اضافے کا اعلان

اگلے مہینے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یقینی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر خزانہ کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55، 55 روپے کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

علاوہ ازیں حکومت نے پیٹرول پر لیوی 84 روپے 40 پیسے سے بڑھا کر 105 روپے 37 پیسے کردی۔ ڈیزل پر لیوی 76 روپے 21 پیسے سے کم کر کے 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 20 روپے97 پیسے فی لیٹر بڑھا دی ہے، ڈیزل پر لیوی 20 روپے97 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ہم غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں، پڑوس میں شروع ہونے والی صورتحال نے پورے خطے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے صورتحال کے مطابق اپنے ذخائر کو بڑھا لیا تھا، ہماری کوشش ہے کہ بطور ریاست اس کام کو حکمت کے تحت آگے لے کر چلیں۔

علی پرویز ملک نے یہ بھی کہا کہ ناجائز منافع خوری پر وزیراعظم نے سختی سے نوٹس لیا ہے، ان کے خلاف کارروائی ہوگی، حالیہ اضافے کا فیصلہ مجبوری میں کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ تیزی سے زوال کی طرف بڑھ رہا ہے:ٹرمپ

?️ 9 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے خفیہ دستاویزات رکھنے کے سلسلہ میں پوچھ

غزہ کی پٹی میں ایک اور صحافی شہید

?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے غزہ کی پٹی میں موجود ایک

امریکہ اور جاپان، جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے تعاون یا تناؤ؟

?️ 21 دسمبر 2025امریکہ اور جاپان، جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے تعاون یا تناؤ؟ جاپان

قیدی تڑپ تڑپ کر مر گیا،کوئی پوچھنے والا نہ تھا

?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کی سنٹرل جیل کےایک سیاسی قیدی کی تڑپ تڑپ کو

این ٹی ڈی سی کا چینی فرم کو ڈیفالٹ نوٹس

?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل گرڈ آپریٹر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این

مسلم لیگ (ق) پی ٹی آئی اور ‘طاقت کے مراکز’ کے درمیان دوریاں مٹانے کے لیے کوشاں

?️ 14 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں 17 جولائی کو 20 نشستوں پر ہونے

سابق امریکی اہلکار: ایران اسرائیل کو تباہ کر سکتا تھا

?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ کے سابق نائب سکریٹری پال کریگ رابرٹس

عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے وقت صیہونی حکومت تذبذب کا شکار

?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے قریب آتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے