?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے کچھ اہم فیصلے کئے ہیں جن میں پنجاب میں تعلیمی اداروں کو 2ہفتے کے لئے بند کرنے کا اہم فیصلہ ہے ، وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ پنجاب میں کچھ مسائل نظر آتے ہیں اس لیے فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور وغیرہ میں تعلیمی ادارے 2 ہفتوں کے لیے بند ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بریفنگ میں بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور ہمارے ہیلتھ سسٹم پر دباؤ بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے کچھ اہم فیصلے کیے ہیں۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پنجاب،کے پی میں کچھ مسائل نظر آتے ہیں اس لیے فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، ملتان، اسلام آباد ، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں 15 مارچ سے تعلیمی ادارے 2 ہفتوں کے لیے بند ہونگے جبکہ صوبائی حکومتیں حالات خراب ہونے پر اسکولوں کو بند کر سکتی ہیں۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور ایس او پیز کے بارے میں گفتگو ، تفریحی مقامات ، ہوٹل ، شادی ہال اور دیگر انڈسٹریز کی بحالی پر بھی مشاورت کی گئی تھی۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اسلام آباد کے دفاتر میں 50 فیصد حاضری پر دوبارہ اتفاق کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہناتھا کہ ہم نے کورونا سے متعلق تعلیمی تناظر کو بھی دیکھا کیونکہ ہمارے 5 کروڑ بچے تعلیمی اداروں میں جاتے ہیں جبکہ سندھ ، بلوچستان میں حالات معمول پر آرہے ہیں ، تاہم سندھ اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کی پالیسی جاری رہے گی اور تمام ایس او پیز کے ساتھ عملدرآمد ہوتا رہے گا۔
شفقت محمود کا کہناتھا کہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں 15 اپریل سے بہار کی چھٹیوں کا اعلان کیا جا رہا ہے جبکہ اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی پیر سے دو ہفتے کے لیے بند ہوجائیں گے ، اس کے علاوہ پنجاب، پشاور اور مظفر آباد میں کچھ مسائل نظر آرہے ہیں جس وجہ سے وہاں بھی تعلیمی ادارے 15 سے 28 اپریل تک بند رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات، تجارت، توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کی
مئی
اردگان کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرین کی گرفتاریاں
?️ 25 نومبر 2021سچ خبریں: ترکی میں اقتصادی صورت حال اور قومی کرنسی کی قدر میں
نومبر
مشرق وسطی کے عدم استحکام کی وجہ
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:یمن کے انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے ایک بیان میں
فروری
800,000 سے زیادہ اسرائیلی حزب اللہ کی فائر لائن کے نیچے
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے اعلان کیا ہے کہ صرف ایک
ستمبر
ملک میں کورونا کی صورت حال سنگین ہونے کا خطرہ
?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی صورتحال سنگین ہو رہی
جولائی
امریکہ کی 2024 ماراتھن دوڑ : فاتح کون ہوگا، بائیڈن یا ٹرمپ؟
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں 6 ماہ سے بھی کم وقت
مئی
دنیا بھر میں اب تک کتنے ممالک فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں؟
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: کل دنیا نے ایک غیر معمولی واقعہ دیکھا، جب کینیڈا،
ستمبر
اسرائیلی فوجیوں کے درمیان خودکشی ایک بڑا خطرہ بن گئی ہے: امریکی میڈیا
?️ 3 اگست 2025 اسرائیلی فوجیوں کے درمیان خودکشی ایک بڑا خطرہ بن گئی ہے: امریکی
اگست