حکومت کا پنجاب میں تعلیمی ادارے 2 ہفتے کے لئے بند کرنے کافیصلہ

وتعلیمی اداروں میں چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)  ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے کچھ اہم فیصلے کئے ہیں جن میں پنجاب میں تعلیمی اداروں کو 2ہفتے کے لئے بند کرنے کا اہم فیصلہ ہے ، وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ پنجاب میں کچھ مسائل نظر آتے ہیں اس لیے  فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور وغیرہ میں  تعلیمی ادارے 2 ہفتوں کے لیے بند ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بریفنگ میں بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور  ہمارے ہیلتھ سسٹم پر دباؤ بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے کچھ اہم فیصلے کیے ہیں۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پنجاب،کے پی میں کچھ مسائل نظر آتے ہیں اس لیے  فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، ملتان، اسلام آباد ، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں 15 مارچ سے تعلیمی ادارے 2 ہفتوں کے لیے بند ہونگے جبکہ صوبائی حکومتیں حالات خراب ہونے پر اسکولوں کو بند کر سکتی ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور ایس او پیز کے بارے میں گفتگو ، تفریحی مقامات ، ہوٹل ، شادی ہال اور دیگر انڈسٹریز کی بحالی پر بھی مشاورت کی گئی تھی۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اسلام آباد کے دفاتر میں 50 فیصد حاضری پر دوبارہ اتفاق کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہناتھا کہ ہم نے کورونا سے متعلق تعلیمی تناظر کو بھی دیکھا کیونکہ ہمارے 5 کروڑ بچے تعلیمی اداروں میں جاتے ہیں جبکہ سندھ ، بلوچستان میں حالات معمول پر آرہے ہیں ، تاہم سندھ اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کی پالیسی جاری رہے گی اور تمام ایس او پیز کے ساتھ عملدرآمد ہوتا رہے گا۔

شفقت محمود کا کہناتھا کہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں 15 اپریل سے بہار کی چھٹیوں کا اعلان کیا جا رہا ہے جبکہ اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی پیر سے دو ہفتے کے لیے بند ہوجائیں گے ، اس کے علاوہ پنجاب، پشاور اور مظفر آباد میں کچھ مسائل نظر آرہے ہیں جس وجہ سے وہاں بھی تعلیمی ادارے 15 سے 28 اپریل تک بند رہیں گے۔

مشہور خبریں۔

آرش الدره اسکوائر کے بارے میں ایران سے بات کرنے کی سعودی عرب کی خواہش

?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: بحرین میں 29ویں مڈل ایسٹ آئل اینڈ گیس کانفرنس میں

برطانوی سیاست دانوں کو بھی نشانہ بنانا ہمارا حق ہے:روس

?️ 1 جون 2023سچ خبریں:روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ

سینیٹ قررارداد کے آگے پیچھے کوئی بھی ہو، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، مریم اورنگزیب

?️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وفاقی وزیر مریم

صیہونی سیکورٹی ذرائع کا دعویٰ: دو ہفتوں میں غزہ میں انسانی امداد پہنچ جائے گی

?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں امریکی سفیر مائیک ہکابی کے اس

اقوام متحدہ کے سربراہ کا بشار اسد کو والہانہ سلام

?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے شامی عوام کے مفاد کے

جنگ کے حامیوں نے یوکرین کو روس کے ساتھ تنازعہ میں دھکیل دیا: امریکی سیاستدان

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:   امریکی سیاستدان نے یوکرئنی جنگ کے تناظر میں کہا کہ

ابراہیم الموسوی لبنان میں حزب اللہ کے میڈیا تعلقات کا سربراہ مقرر 

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ لبنان سے قریبی تعلق رکھنے والے اخبار الاخبار نے

پنڈورا دستاویزات کے ذریعہ کچھ عالمی رہنماؤں کی دولت منظرعام پر

?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:بین الاقوامی کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے