🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیکٹاکو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نیشنل ایکشن پلان کا از سر نو جائزہ لے رہی ہے۔
قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک شخص کی ضد، انا اور تکبر کی وجہ سے نیکٹا کو چار برسوں تک نظر انداز کیا گیا، سابق حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے آج دہشت گردی کے واقعات دوبارہ سر اٹھا رہے ہبں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف دہشت گردی کے حوالے سے 8 اجلاسوں کی صدارت کر چکے ہیں، وہ صوبوں اور وفاقی اکائیوں کے ساتھ رابطے کر رہے ہیں کیونکہ انہیں ضد، انا اور تکبر کے مسائل نہیں ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مولانا عبدالاکبر چترالی اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان کے اندر دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار برسوں میں قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی کا کوئی اجلاس طلب نہیں کیا گیا، نیکٹا کو وزیر اعظم چیئر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 2014 میں پہلی سیکیورٹی پالیسی دی تھی، اس کے بعد قومی ایکشن پلان بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان میں تمام صوبوں، پوری قوم، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وفاقی اکائیوں کو شامل کر کے دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی مرتب کی گئی، تاہم گزشتہ چار سالوں میں ایک شخص کی ضد، تکبر اور انا کی وجہ سے اسے نظر انداز کیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے پولیو، دہشت گردی اور دیگر اہم معاملات پر صوبوں سے کوئی مشاورت نہیں کی، نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کے کردار کے بارے میں ایک طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت کی حکمت عملی کی وجہ سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی تھی تاہم بدقسمتی سے تحریک انصاف کی حکومت نے بنائے گئے انفراسٹرکچر اور مالیاتی اور کوآرڈینیشن کا کام بند کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں پولیو کے چار کیسز سامنے آئے ہیں، سندھ کے وزیراعلیٰ نے ریکارڈ پر یہ بات کہی ہے کہ جب انہوں نے پولیو کے حوالے سے وزیراعظم سے بات کی تو انہیں بتایا گیا کہ یہ وقت کا ضیاع ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے آج دہشتگردی کے واقعات دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں، حکومت پوری قوم ، چاروں صوبوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ یکسو ہو کر دہشتگردی کا قلع قمع کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی پہلی میٹنگ انسداد دہشتگردی کے حوالے سے کی تھی، نیکٹا کا اجلاس بلانے کے لئے وزیر داخلہ کو ہدایت کی گئی ہے اور آئندہ ہفتے اس حوالے سے اجلاس ہوگا۔
اپنی تقریر کے اختتام پر انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ عالمی سطح پر مضبوط بیانیہ تیار کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے ہم اپنا گھر ٹھیک کریں اور ملک میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا جائے۔
مشہور خبریں۔
بشار الاسد کا حیرت انگیز دورہ ایران ؛صہیونی بھی اعتراف کرنے پر مجبور
🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:بشار الاسد کے دورہ تہران سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ،
مئی
نہ صرف شام بلکہ پورے خطے میں نیا دور شروع ہو چکا ہے!:ترک صدر
🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے تحریر الشام کے سربراہ
فروری
صرف اکتوبر کے مہینے میں صیہونیوں کے ہاتھوں595 فلسطینی گرفتار
🗓️ 5 نومبر 2022سچ خبریںفلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فورسز نے گزشتہ
نومبر
پی ٹی آئی کے لیے نقصان دہ لوگوں کے ساتھ کیا کیا گیا؟ حامد خان کی زبانی
🗓️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما حامد خان نے کہا ہے
جولائی
میں نے پیوٹن کے ساتھ کئی مہینوں سے کوئی بات چیت نہیں کی: میکرون
🗓️ 25 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے تصدیق کی کہ ان کی گزشتہ چند
جون
یمن جنگ میں ریاض کی غلط فہمیاں اور علاقائی حیثیت کے لیے سعودی عرب کا ناقابل واپسی راستہ
🗓️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:یمن جنگ میں شکست کی تلافی کے لیے سعودی عرب کے
نومبر
امریکہ کے خلاف یمن کی کاروائی جاری
🗓️ 12 جون 2024سچ خبریں: امریکن ولسن سینٹر نے اعلان کیا کہ امریکہ اور اس
جون
اولمپک کے آغاز سے چند گھنٹے قبل فرانسیسی ٹرانسپورٹ سسٹم میں خلل
🗓️ 26 جولائی 2024سچ خبریں:فرانس کے ریلوے آپریٹر نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے
جولائی