حکومت کا توہین پارلیمنٹ پر تین شخصیات کو استحقاق کمیٹی میں بلانے پر غور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات صرف پارلیمنٹ کی سطح پر ہوں گے، اسی طرح توہین پارلیمنٹ پر تین شخصیات کو استحقاق کمیٹی میں بلانے پر غور کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت  پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی سیاسی معاشی اور الیکشن کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات صرف پارلیمنٹ کی سطح پر ہوں گے، مذاکرات کا آغاز جے یوآئی ف کے فیصلے کے بعد ہوگا۔ اسی طرح وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں توہین پارلیمنٹ پر تین شخصیات کو استحقاق کمیٹی میں بلانے پر غور کیا گیا۔ اسی طرح وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

وفاقی کابینہ کا سوات کے علاقے کبل میں کاؤنٹر ٹیررازم  ڈیپارٹمنٹ پولیس  اسٹیشن  میں ہوئے واقعہ کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی گئی۔

وزیراعظم کی کبل سوات کے سی ٹی ڈی  اسٹیشن میں ہونے واقعہ کی تحقیقات میں وفاقی حکومت کا نمائندہ شامل کرنے کی ہدایت.پشاور پولیس لائن دھماکے میں شہید ہونے والوں کو جو پیکج دیا گیا اسی طرز پر شہداء پیکج کبل واقعہ میں شہید ہونے والوں کو  بھی دیا جائے : وزیراعظم کی ہدایت.پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 21 بلین روپے کی فراہمی کے حوالے سے وفاقی  وزارت خزانہ کی سمری کو پارلیمنٹ کو ریفر کرنے کی منظوری.وفاقی کابینہ نے جنوبی وزیرستان کے انگور اڈا کسٹم اسٹیشن کو افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے ایکسپورٹ لینڈ روٹ (EXPORT LAND ROUTE) ڈیکلئیر کرنے کی منظوری  دے دی.وفاقی کابینہ نے الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشاز کے حوالے سے فنانسنگ فسیلیٹی کی منظوری دے دی.الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشاز کے لیے 5 لاکھ  روپے تک کا قرضہ صفر فیصد مارک اَپ پر پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت دستیاب ہوگا۔

مشہور خبریں۔

مسئلہ کشمیر پر سودہ بازی نہیں ہوگی:شاہ محمود قریشی

?️ 22 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے

وفاقی حکومت کا اسٹارٹ اپس کے لیے ٹیکس چھوٹ پر غور

?️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ٹیکس چھوٹ کے ذریعے اسٹارٹ اپس

ریاض نے کئے تل ابیب کے ساتھ تعلقات مشروط

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کے ترجمان فہد ناظر کا کہنا

روس کی فوجی طاقت کو بحال کرنے میں 10 سال لگیں گے: یوکرین

?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:  یوکرین کے وزیر دفاع الیگزینڈر رزنیکوف نے جمعہ کی رات

نیتن یاہو کے خلاف مجرمانہ الزامات چھوڑنے کی ناکام کوشش

?️ 27 جون 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف جاری کرمنی مقدمے

فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کو نیا جھٹکا

?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی اخبار نے آج شمالی غزہ کے علاقوں میں مزاحمتی

غزہ میں ہلاکتوں اور انسانی بحران کی سنگینی پر چین کی مایوسی

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماوننگ نے پیر کے روز کہا

جرمنی غزہ میں تعمیرنو کے لئے تیار ہے

?️ 21 جولائی 2025جرمنی غزہ میں تعمیرنو کے لئے تیار ہے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے