حکومت کا الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

سپریم کورٹ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہوئے کابینہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور عدم اطمینان کا اظہار کیا گیاجس کے بعد کابینہ نے ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن کو فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا این اے-75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخاب کروانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔

وزیراعظم کے کامیاب نوجوان پروگرام کے چیئرمین اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ ‘ہم نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے’۔

عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم اپنے قانون حقوق کے لیے لڑیں گے کیوں کہ وہاں کے عوام نے ہمارے لیے ووٹ دیے اور ہم ان کے حقوق کے لیے لڑیں گے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسران نے اپنی رپورٹ میں کہیں یہ ذکر نہیں کیا کہ حلقہ این اے-75 میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں لیکن صرف 20 سے 23 پولنگ اسٹیشنز کا ذکر کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ اگر 20 متنازع پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے قبل ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ سنائے گا حکومت اسے قبول کرے گی۔

تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کے فیصلے کے بعد انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ اگر این اے-75 کے تمام 320 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب ہوا تو یہ ڈسکہ کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔

دوسری جانب ایک اور دلچسپ بات یہ تھی کہ رائج طریقہ کار کے برعکس حکومت کی جانب سے وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے متعلق کوئی پریس ریلیز جاری کی گئی اور نہ ہی وزیر اطلاعات نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کی۔

البتہ وزیراطلاعات شبلی فراز نے کابینہ اجلاس کے بعد ایک ٹوئٹ میں صرف اتنا کہا کہ ‘کابینہ کے اجلاس میں سینیٹ الیکشن بھی بات چیت ہوئی’۔

قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوسی برائے سیاسی امور شہباز گل نے ایک پریس کانفرنس کے بعد ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ادارے آزادانہ کام کررہے ہیں۔

ان سے جب سوال کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اپوزیشن کے دھاندلی کے الزام کو تسلیم کرنے کے بعد کیا پی ٹی آئی کا آزادانہ اور شفاف انتخابات کروانے کا پورا بیانیہ ڈھے نہیں گیا جس کے لیے پارٹی نے 2014 میں اسلام آباد میں 124 دن کا دھرنا دیا تھا۔

اس کے جواب میں شہباز گل نے کہا کہ گاؤں اور ٹاؤن تحصیل کی سطح پر کچھ بے ضابطگیاں ہوسکتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ پی ٹی آئی غلط کاموں میں شامل تھی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-75 پر 20 فروری کو ضمنی انتخاب ہوا تھا جس کے موقع پر سخت کشیدگی اور فائرنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے اور ایک واقعے میں 2 نوجوان بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مذکورہ ضمنی انتخاب کا نتیجہ روک دیا تھا اور اس سلسلے میں جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ این اے 75 سیالکوٹ کے نتائج غیرضروری تاخیر سے موصول ہوئے اور اس دوران متعدد مرتبہ پریزائڈنگ افسران سے رابطے کی کوشش بھی کی گئی مگر رابطہ نہ ہوسکا۔

اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسر حلقہ این اے 75 نے آگاہ کیا ہے کہ 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں رد و بدل کا شبہ ہے، لہٰذا مکمل انکوائری کے بغیر حلقے کا غیرحتمی نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں۔

مسلم لیگ (ن) نے دھاندلی کے الزامات عائد کر کے دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا تھا جب کہ پی ٹی آئی صرف متنازع ٹھہرائے جانے والے 20 سے 23 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی خواہشمند تھی۔

تاہم گزشتہ روز 25 فروری کو فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے این اے-75 ڈسکہ میں 20 فروری کو ہونے والا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ شفافیت اور غیر جانبداری کو یقینی بناتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 218(3) اور الیکشن ایکٹ 9(1) میں دیے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے این اے 75 کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے این اے 75 میں 18 مارچ کو دوبارہ ضمنی انتخاب کروانے کا بھی حکم دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد میں 50فیصدآبادی کی کورونا ویکسینیشن ہوگئی

?️ 12 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ

سینیگال کے عوام کا فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ

?️ 24 جون 2024سچ خبریں: سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار کی سڑکوں پر لوگوں کی بڑی تعداد

دفتر میں آخری دن ہے، پھر روانہ ہوجاؤں گا، نواز شریف کی لندن میں گفتگو

?️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز

طالبان کا ایران اور افغانستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کا مطالبہ

?️ 14 اگست 2022سچ خبریں:    طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان

سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

?️ 25 اپریل 2024ضلع خیبر: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر

امریکہ زوال پذیر ملک ہے: ٹرمپ

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:    ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے

شاہ سلمان کا ایران اور دنیا کے بارے میں بیان

?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مختلف عالمی مسائل

ہم اسرائیل کے خلاف ایک مہینے کی مسلسل لڑائی کے لیے تیار ہیں: جنین

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:جنین بریگیڈ کے ایک مجاہد نے جنین شہر اور کیمپ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے