?️
کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت پریشر میں نہیں آئے گی، کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دے گی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے جنرل نشستوں پر بھی اقلیتوں کو نمائندگی دی، ہماری کوشش ہے کہ اقلیتی برادری کو آگے لے کر آئیں، ہم زیادہ سے زیادہ اقلیتوں کو اسمبلیوں میں لے کر آئے، بھارت میں ایسی مثال دکھا دیں جہاں اقلیتوں کی ایسی نمائندگی ہو۔
ذرائع کے مطابق شرجیل میمن نے کہا کہ رات کے 3 بجے افسوس ناک حادثہ ہوا، ٹریفک حادثے میں دو بچے جاں بحق ہوئے، پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے، ڈمپر پولیس کی تحویل میں ہے، چند شرارتی دہشت گرد ذہن اور سوچ کے لوگ آتے ہیں اور سات ڈمپروں کو آگ لگا دیتے ہیں، جو لوگ پُرامن شہر کو آگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈمپر ڈرائیور پر اتنا تشدد کیا گیا کہ وہ جناح اسپتال میں کومہ میں ہے، یہ کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟ کس قسم کا پیغام دیا جا رہا ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جو پالیسیاں بنائیں ہیں اس سے اقلیتی اراکین محفوظ ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایم پی او حکم نامہ معطل، لاہور ہائیکورٹ کا زرتاج گل کو فوری رہا کرنے کا حکم
?️ 8 اکتوبر 2024ملتان:(سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ایم پی او حکم نامہ معطل کرتے
اکتوبر
نیٹو کا روس کے خلاف جارحانہ سرگرمیوں کو جائز قرار دینے کا بہانہ
?️ 11 جولائی 2026سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ میں امور یورپ کے ڈائریکٹر ولادیسلاو
جولائی
تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے اتحاد میں موجود رکاوٹیں
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: 8 فروری کے انتخابات کے بعد اپوزیشن کی دو بڑی
جولائی
ٹرمپ نے ایران کے بارے میں اپنے جھوٹے دعوؤں کو دہرایا
?️ 26 اپریل 2026سچ خبریں: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جن کے متضاد بیانات کو
اپریل
مشرق وسطی میں نیٹو کی تشکیل کے بارے میں اردن کے بادشاہ کے بیانات کا مفہوم
?️ 25 جون 2022سچ خبریں: حال ہی میں، امریکی نیٹ ورکس کے ساتھ ایک
جون
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات پر ایران جنگ کا اثر؛ امریکی رپورٹ
?️ 20 مئی 2026سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ المانیتور کے مطابق ایران کے خلاف جنگ نے
مئی
ایلون مسک 400 ارب ڈالرز کے مالک بننے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: اسپیس ایکس کے بانی اور ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو ایلون
دسمبر
کرغزستان سے وطن واپس آنے والے پاکستانی طلبا نے تشدد اور مارپیٹ کی داستان سنا دی
?️ 19 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) کرغزستان سے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے والے پاکستانی طلبا نے
مئی