حکومت ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش واپس لے۔ مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمن

?️

مری (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے حکومت ٹرمپ کے لئے نوبل انعام کی سفارش واپس لے۔

تفصیلات کے مطابق مری کے علاقے پھگواڑی میں جے یو آئی پنجاب کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نا ماضی کی اسٹیبلشمنٹ نے مدارس کو قبول کیا نہ ہی موجودہ اسٹیبلشمنٹ نے، مدارس کی آزادی اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ برصغیر پر جب تک علماء کرام کی حکومت تھی کوئی فرقہ وارانہ فساد نہیں ہوا، جب سے غیر علماء کے ہاتھ آیا مسلسل خون بہہ رہا ہے، تعلیمی دنیا میں دینی اور دنیاوی تقسیم انگریز کی ایجاد ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ٹرمپ کے لئے نوبل انعام کی سفارش واپس لے۔

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ہاتھ سے فلسطینیوں، عراقیوں، افغانوں کا خون رس رہا ہے، ایران پر حملہ کرکے ٹرمپ نے قومی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی، ہم ایران کی تائید نہ کریں تو کیا اسرائیل کی حمایت کریں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، ریاست اور سیاست کے درمیان تعلق کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، جے یو آئی سب سے بڑی عوامی قوت ہے اس کا راستہ روکنا عوام کا راستہ روکنا ہے۔

مشہور خبریں۔

کیوبا کے صدر کا صیہونیوں کے بارے میں اظہارخیال

?️ 4 مارچ 2024سچ خبریں: کیوبا کے صدر نے مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار

سلامتی کونسل کی ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف قرارداد منظور

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA)، کی سلامتی کونسل نے ایران

لبنان میں برطانوی فوج؛ مشرق وسطیٰ کے مستقبل کے لیے نیٹو کا منصوبہ کیا ہے؟

?️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں: مغربی ایشیائی خطے میں مزاحمت کے محور اور صیہونی حکومت

امریکی فضائیہ ناکارہ اور کمزور ہو چکی ہے: ہیریٹیج

?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں:  2022 میں امریکی فوجی طاقت کے انڈیکس پر اپنی تازہ

کابل ائیرپورٹ کے قریب دھماکے پر وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا

?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پاکستان شیخ رشید احمد

امریکہ اور یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کا معاملہ

?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی نائب وزیر دفاع برائے بین الاقوامی سلامتی امور نے کانگریس

افغان بارڈر سیکیورٹی کیلئے امریکا پاکستان کو فنڈز دینے کا خواہاں ہے، بلاول بھٹو

?️ 25 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ

کیا تل ابیب جنگ جاری رکھنے سے اپنے مقاصد حاصل کر سکے گا؟

?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ میں جبالیہ کے علاقے کو خالی کرنے کے جرنلوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے