حکومت نے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کیلئے چین سے مدد مانگ لی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے کے حصے کے طور پر پاکستان چینی قیادت سے 1800 میگاواٹ بجلی کے منصوبوں کی بحالی اور نئی چینی کمپنیوں کو ملک کے بجلی کی تقسیم کے نظام میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 یا 23 مئی کو کابینہ کی جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کا اجلاس بلانے کے لیے حکام پوری کوشش کررہے ہیں تاکہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئندہ ماہ کے اوائل میں بیجنگ کا دورہ کامیاب ہو سکے۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح وفد اس وقت چین میں ہے۔ تاکہ موجودہ سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں سے رابطہ کیا جاسکے اور سی پیک کے دوسرے مرحلے کے حصے کے طور پر ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں سرمایہ کاری کے لیے مزید کمپنیوں کو راغب کرنے کے لیے رابطہ کیا جا سکے۔

ٹرانسمیشن پراجیکٹس میں نئی ​​سرمایہ کاری کے علاوہ پاکستان چینی کمپنیوں کو ڈسٹری بیوشن سیکٹر میں شامل کرنے کا خواہاں ہے، حکومت نجی شعبے کی شراکت پر زور دے رہی ہے، جس میں نجکاری یا طویل مدتی رعایتی معاہدوں جیسے طریقے شامل ہو سکتے ہیں۔

دو اہم ہائیڈرو پاور پراجیکٹس، ایک ہزار 124 میگاواٹ کوہالہ اور 700 میگاواٹ آزاد پتن، کو 18 ماہ سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔ موجودہ پاور پروڈیوسرز پر مجموعی طور پر ایک ارب 91 کروڑ ڈالرز سے زائد ادائیگیوں سے پیدا ہونے والی مشکلات کی وجہ سے کوہالہ اور آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے سرمایہ کار اپنے مالیاتی انتظامات کو حتمی شکل دینے اور تعمیر شروع کرنے کے لیے ضروری فنڈز حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

اس سلسلے میں جمعرات کو بیجنگ میں ایک وفد، جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور چین میں سفیر خلیل ہاشمی بھی شامل تھے، نے تین بڑی کمپنیوں کی قیادت اور چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن سے ملاقات کی۔

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال کی قیادت میں وفد نے بجلی کی ترسیل اور تقسیم میں مہارت رکھنے والی تین اعلیٰ چینی کمپنیوں سے ملاقات کی ہے۔

چینی کمپنیوں نے وفد کے سامنے اپنی پاور ٹرانسمیشن کی مہارت اور دیگر ممالک میں اپنی مہارت کے عملی استعمال پر روشنی ڈالی، دونوں فریقوں نے فیصلہ کیا کہ چینی ماہرین اگلے ہفتے بیجنگ کا دورہ کرنے والے پاکستانی پاور سیکٹر کے حکام سے ملاقات کریں گے۔

اس دوران چینی کمپنیاں پاکستان کے پاور سیکٹر سے متعلق تفصیلی ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے سوالات کی فہرست فراہم کریں گی، جس سے وہ پاکستانی حکام کو مشورے فراہم کر سکیں گے۔

اس کےعلاوہ اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ چینی ماہرین توانائی اور پیٹرولیم کے وفاقی وزراء سے بھی ملاقات کریں گے جو آئندہ ہفتے بیجنگ کا دورہ کریں گے۔

ضروری اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے اور دورہ کرنے والے پاکستانی معززین سے ملاقاتیں کرنے کے بعد چینی کمپنیاں مزید مطالعہ کرنے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ عمل چین اور پاکستان کے درمیان اگلے ماہ کے اوائل میں طے شدہ اعلیٰ سطحی مذاکرات کی مضبوط بنیاد رکھے گا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کی شام میں داعش کی لیجسٹک اور انٹیلی جنس مدد

🗓️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی فوج شام میں داعش کی حمایت کرتے ہوئے اس دہشت

پاک بنگلہ دیش تعلقات کو بیرونی طاقتیں خصوصا ًبھارت نے دانستہ طورپرخراب کرنے کی کوشش کی

🗓️ 7 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ تاریخ،

حکومت کا اصل کام عوام کے لئے آسانی پیدا کرنا ہے: وزیراعظم

🗓️ 14 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا

پیوٹن کے ایران کے سفر سے امریکی پریشان

🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:   منگل 28 جولائی کی شب تہران نے دوسری مرتبہ آستانہ

وزیر اعلی سندھ نجی دورے پر امریکا روانہ

🗓️ 12 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مراد علی

چین نے بھی دھتکارا اسرائیل کو

🗓️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کے دورہ بیجنگ کے اعلان کے ساتھ ہی، مشرق

انفینکس نے زیرو 30 کی قیمت کم کرکے پاکستان میں پیش کردیا

🗓️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس کی جانب

امریکہ کا مؤقف اسرائیل کی حمایت کرنا ہے، جنگ روکنا نہیں: نبیہ بری

🗓️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے صیہونی دشمن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے