حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت بھی 6 روپے 30 پیسے بڑھادی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہوگیا، مٹی کےتیل کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 169 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی، مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا اطلاق آج سےکیا گیا ہے۔

اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 162 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔

وزارت خزانہ نےگزشتہ رات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافےکا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔

پیٹرول آج سے 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا تھا۔

پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے نئے سال کے آغاز پر بھی پیٹرول 56 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 252 روپے66 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 2 روپے 96 پیسے بڑھا کر 258 روپے 34 پیسے مقرر کر دی گئی تھی، جس کا اطلاق یکم جنوری سے 15 جنوری تک کے لیے کیا گیا تھا۔

پیٹرول بنیادی طور پر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور موٹرسائیکلوں میں استعمال ہوتا ہے، اور یہ متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے بجٹ کو براہ راست متاثر کرتا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حکومت پیٹرول اور ایچ ایس ڈی پر تقریباً 16 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی وصول کرتی ہے، قطع نظر اس کے کہ ان کی مقامی پیداوار یا درآمدات کچھ بھی ہوں، اس کے علاوہ آئل کمپنیوں اور ان کے ڈیلرز کی جانب سے دونوں مصنوعات پر تقریباً 17 روپے فی لیٹر ڈسٹری بیوشن اینڈ سیل مارجن وصول کیا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

قاسم سلیمانی، وہ فکر جس نے دنیا کو ہلا کر دیا؛ العہد چینل کی خصوصی رپورٹ

?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے شہید کمانڈر کا

شاہ رخ کی نئی فلم جوان نے ایک دن میں کتنے ڈالر کمائے؟

?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: ساؤتھ انڈین فلموں کے مشہور ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایتکاری میں

چوہدری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور عمران خان کےدرمیان ویڈیو لنک پر بات چیت

?️ 29 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی نے

 صیہونی فوج کا غزہ پر شدید حملہ؛ درجنوں افراد شہید، بنیادی ڈھانچہ تباہ  

?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر ہوائی اور

غزہ میں صیہونی جرائم دنیا نسلوں تک یاد رکھے گی: سابق صیہونی وزیراعظم

?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں:سابق صیہونی وزیراعظم ایہود باراک نے نیتن یاہو پر سخت تنقید

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

?️ 19 ستمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے

روس کا مغربی ممالک کے ساتھ ایٹمی جنگ کا انتباہ

?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ اگرچہ مغربی ممالک کے ساتھ ایٹمی

ایرانی بہت ہوشیار ہیں:سابق صیہونی عہدہ دار

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق چیف آف اسٹاف نے اس بات کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے