حکومت نے پاکستان تحریک لبیک کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا

شیخ رشید

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے ٹی ایل پی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کوئی قرارداد نہیں آئے گی،یتیم خانہ کے علاوہ پورا پاکستان کھلا ہوا ہے،تحریک لبیک کو تحلیل کرانے کی سمری کل کابینہ میں پیش کریں گے، افراتفریح کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے وفاقی وزیر نورالحق قادری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کابینہ نے تحریک لبیک کو تحلیل کرانے کی منظوری دے دی ، ٹی ایل پی کو تحلیل کرانے کی سمری کل کابینہ میں پیش کریں گے، ٹی ایل پی کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کریں گے، قومی اسمبلی میں قرارداد نہیں لے کرآئیں گے،ان کے ارادے بہت خوفناک ہیں، پابندی کا جلد نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔

فرانس کے تمام شہری پاکستان میں محفوظ ہیں، ان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، یتیم خانہ کے علاوہ پورا پاکستان کھلا ہوا ہے، ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہرے میں2پولیس اہلکار جاں بحق، 580 پولیس اہلکار زخمی، 30 گاڑیاں جلائی گئیں۔ جو قانون کو ہاتھ میں لے گاقانون اس کو ہاتھ میں لے گا،ملک میں افراتفریح کا کوئی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔55اسلامی ممالک ہیں سارا بوجھ ہم نہیں لے سکتے تھے، یورپی یونین کے سارے لوگ چلے جائیں گے۔

حکومت قرارداد کا ایسا مسودہ چاہتی ہے جس کا سفارتی تعلقات پر اثرنہ پڑے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ ٹی ایل پی سے بات کرکے منانے کی ہرممکن کوشش کی، پتا چلا ٹی ایل پی 20 اپریل کو مارچ کرے گی۔ ٹی ایل پی چوتھی بار اسلام آباد آنے کی تیاری کررہی ہے۔مزید برآں وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم جماعت قرار دے دیا ہے، ٹی ایل پی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت کالعدم قرار دیا گیا، تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ تحریک لبیک ملک میں دہشتگردی اور دوسرے گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے۔

مشہور خبریں۔

ایران اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی معاہدے پر امریکہ کا ردعمل

🗓️ 24 مئی 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے نئے ترجمان میتھیو ملر نے منگل کے

ملتان سے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد

🗓️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور

امیر عبداللہیان اور قطر کے وزیر خارجہ کے درمیان گفتگو

🗓️ 11 جون 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے آج

پنجاب اسمبلی میں 5 اراکین اسمبلی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

🗓️ 8 جولائی 2022لاہور:(سچ خبریں)پنجاب اسمبلی کے ‘متنازع’ اجلاس میں جمعرات کو پی ٹی آئی

شمال اور جنوب میں جنگ کے خوف سے صیہونی کیا کرتے ہیں؟

🗓️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی دائیں بازو کی شاس پارٹی کے سربراہ

افغان صحافی یونین ابوعاقلہ کو انصاف دلانے کی کوشش کرنے والی عالمی تنظیم میں شامل

🗓️ 31 مئی 2022سچ خبریںافغانستان کی صحافی یونین مختلف ممالک کے صحافیوں اور انسانی حقوق

60 دن کے بعد صیہونیوں کے خلاف حزب اللہ کے 3 اہم آپشن

🗓️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان ایک نازک جنگ بندی

وحشیانہ صہیونی جرم میں اپنی بہن کی شہادت پر ہنیہ کا ردعمل

🗓️ 26 جون 2024سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے