🗓️
اسلام اباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈاکٹرعبدالقدیر کی رہائش گاہ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے بتایا کہ محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرکی قبر پر مقبرہ بنایا جائے گا ، اس حوالے سے قدیرخان کی بیٹی ڈاکٹر دینہ سے مقبرے کے ڈیزائن سے متعلق مشاورت کی گئی ہے اور ڈاکٹر قدیر کی بیٹی سے درخواست کی کہ ڈایزائن بتا دیں ، مقبرے کا نقشہ ملتے ہی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔
یاد رہے کہ معروف پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیرخان انتقال کرگئے ہیں ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پھیپھڑوں کا عارضہ لاحق تھا ، شدید تکلیف کے باعث انہیں صبح 6 بجے کے قریب کے آر ایل ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایٹمی سائنسدان کو بچانے کی پوری کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور صبح 7 بج کر 4 منٹ پر ان کا انتقال ہوگیا ، جس کے بعد محسن پاکستان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی گئی کیوں کہ انہوں نے وصیت کی تھی کہ ان کے سفر آخرت سے قبل نماز جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں پڑھائی جائے ، ن کی نماز جنازہ پروفیسر ڈاکٹر الغزالی نے پڑھائی جس میں تمام وفاقی وزراء ، مسلح افواج کے سربراہان، سپیکر قومی اسمبلی شریک ہوئے ،اس کے علاوہ قائم مقام صدر مملکت ، چیئرمین جوائنٹ چیف سمیت تمام اعلی ریاستی شخصیات بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئیں ، اس موقع پر عوام کا جم غفیر بھی اپنے محسن کو الوداع کہنے کے لیےاسلام آباد کی فیصل مسجد پہنچا ، اس موقع پر اسلام آباد میں فیصل مسجد اور اس کے اطراف میں ابر رحمت بھی برستا رہا ۔
جب کہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو ان کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ، قومی ہیرو کیلئے دو قبریں تیار گئی تھیں ایک اسلام آباد کی فیصل مسجد جب کہ دوسری ایچ ایٹ قبرستان تاہم ان کی تدفین سیکٹر ایچ 8 کے قبرستان میں کی گئی کیوں کہ ڈاکٹر عبد القدیر کے اہلخانہ نے ایچ 8 میں تدفین کا فیصلہ کیا۔
مشہور خبریں۔
پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی: شیخ رشید
🗓️ 4 فروری 2021پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے
فروری
توشہ خانہ ٹو: عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراض دور، پیر کو سماعت کیلئے مقرر
🗓️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس
نومبر
مغربی کنارے میں صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری
🗓️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کی جارحیت اور فوجی سرگرمیوں
فروری
زیلنسکی کا یوکرین کی ایک ہزار مربع کلومیٹرزمین واپس لینے کا دعویٰ
🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کے
ستمبر
نئی دلی: وقف ترمیمی بل سے متعلق اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کرنے پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی پر کڑی تنقید
🗓️ 31 جنوری 2025جموں: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جنوری
سائنس دانوں کی امریکہ کے بجائے چین میں رہنے کو ترجیح
🗓️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:اقتصادی تعاون اور ترقی تنظیم کے شائع کردہ اعداد و شمار
اپریل
عراق کے شہر بصرہ میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنایا گیا
🗓️ 6 جنوری 2022سچ خبریں: جمعرات کو عراقی صوبے بصرہ میں ایک اور امریکی فوجی
جنوری
وکلا کانفرنس: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عدالتی حکم پر الیکشن کے انعقاد کا مطالبہ
🗓️ 16 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) وکلا کی لاہور میں منعقدہ گول میز کانفرنس نے
اپریل