?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے سی پیک کے تحت کراچی کو جدید شہری انفرا اسٹرکچر زون کی فراہمی کا اعلان کردیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ اعلان وزارت بحری امور کی جانب سے کیا گیا ، منصوبہ کے پی ٹی کے ساتھ شراکت میں براہ راست چینی سرمایہ کاری سے تعمیر ہوگا ، 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالر سے مکمل ہونے والا منصوبہ کراچی کو ایک جدید شہری انفرا اسٹرکچر زون فراہم کرے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منصوبے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ساحلی امور علی زیدی نے کہا کہ منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا کیوں کہ اسلام آباد اور بیجنگ میں منعقد سی پیک پر دسویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے اجلاس میں دونوں ممالک نے کراچی کوسٹل کمپری ہینسیو ڈیولپمنٹ زون کو سی پیک فریم ورک میں شامل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے ، کراچی کوسٹل کمپری ہینسیو ڈیولپمنٹ زون (کے سی سی ڈی زیڈ) 3.5ارب ڈالر سے مکمل ہونے والا منصوبہ کراچی کو ایک جدید شہری انفرااسٹرکچر زون فراہم کرے گا ، منصوبے کے لیے کراچی پورٹ کے مغربی بیک واٹر کی 640 ایکڑ دلدلی زمین ری کلیم کی جائے گی جہاں منصوبہ کے پی ٹی کے ساتھ شراکت میں براہ راست چینی سرمایہ کاری سے تعمیر ہوگا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چین کی معاونت سے تعمیر ہونے والے اس اہم پراجیکٹ کو ایک ہاربر برج کے ذریعے کراچی سے منسلک کیا جائے گا یہ پل پاکستان ڈیپ واٹر پورٹ کے عقب سے شروع ہوکر منوڑہ جزیرے اور سینڈزپٹ کے ساحل پر ختم ہوگا ، منصوبے میں لیاری ندی پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر بھی شامل ہے ، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت کم لاگت کی رہائشی سہولت کی فراہمی بھی کے سی سی ڈی زیڈ منصوبے کا حصہ ہے جس سے ملحقہ کی آبادیوں کے 20 ہزار خاندانوں کی ری سیٹلمنٹ کی جائے گی۔
علی زیدی نے بتایا کہ اس ماحول دوست منصوبے میں کراچی پورٹ پر چار نئی برتھوں کا بھی اضافہ کیا جائے گا جس سے پاکستان کے بڑھتے ہوئے میری ٹائم سیکٹر کی استعداد میں اضافہ ہوگا ، جدید سہولتوں سے آراستہ فشنگ پورٹ اور عالمی معیار کا فشریز پراسیسنگ زون بھی منصوبہ کا حصہ ہے جس سے پاکستان کے تجارتی امکانات میں اضافہ ہوگا ، منصوبہ میرین ایکو سسٹم کو بہتر بنانے کے ساتھ سمندری آلودگی کو بھی کم کرنے کا ذریعہ بنے گا۔


مشہور خبریں۔
صدر عارف علوی کا نگراں وزیر اعلی کے تقرر کے لیے عمران خان اور شہاز شریف کو خط
?️ 4 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیر اعظم کے
اپریل
وینزویلا کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت
?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں:واشنگٹن کے حکاماس بات پر اصرار کرتے ہوئے کہ کاراکاس حکومت
اکتوبر
اسٹریٹجک توازن؛ صیہونیوں کے ساتھ جنگ میں ایران کی کئی اسٹریٹجک کامیابیوں کا الجزیرہ کا بیان
?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ میں ایران کی اسٹریٹجک اور
جولائی
راولپنڈی رنگ روڈ (آر آر آر) منصوبے کا کام مکمل ہونا چاہیے
?️ 22 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوا بازی کے
مئی
غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں کتنے طالب علم مارے جا چکے ہیں؟
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی
دسمبر
کورونا : مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی
?️ 19 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر مزید 26 افراد
فروری
چاہتی ہوں کہ پوری دنیا میں امن قائم ہو: گوہر خان
?️ 23 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کی
اگست
بیروت دھماکہ کیس میں یورپی تحریکوں کی براہ راست مداخلت
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی عدالتی اداروں نے لبنان کے
جنوری