?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بڑھتے ہوئے اخراجات پورے کرنے کے لیے ایک ہفتے کے دوران بینکوں سے 650 ارب روپے کا قرضہ لے لیا، جو بُلند مہنگائی کا نتیجہ ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ رواں مالی سال یکم جولائی تا 5 اپریل کے دوران حکومت نے کمرشل بینکوں سے ریکارڈ 55 کھرب روپے کا قرضہ لیا۔
13 اپریل کو مرکزی بینک نے رپورٹ کیا تھا کہ حکومت نے بینکوں سے 48 کھرب 42 ارب روپے کے قرضے لیے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 657 ارب روپے لینے کے بعد قرضہ 55 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
بڑے پیمانے پر لیے گئے قرضے معیشت پر بوجھ ڈال رہے ہیں، مقامی قرضوں نے سود کی ادائیگیوں کے علاوہ محصولات کی تقسیم کے لیے گنجائش نہیں چھوڑی، حکومت کو کل بجٹ کے نصف سے زیادہ سود کی ادائیگی میں ادا کرنا پڑے گا۔
مالی سال 23 کے دوران حکومت نے بینکوں سے 37 کھرب روپے کا قرضہ لیا تھا، لیکن موجودہ صورتحال تشویشناک نظر آتی ہے کیونکہ حکومت نے پہلے 9 مہینوں میں قرضوں میں 17 کھرب 84 ارب روپے کا اضافہ کیا ہے۔
حکومت اقتصادی کارکردگی کی بہتر تصویر بنانے کے لیے عام طور پر مالی سال کی آخری سہ ماہی میں بینکوں سے بہت زیادہ قرض لیتی ہے۔
بیرونی محاذ پر صورت حال زیادہ خراب ہے، جہاں قرضہ لینا مشکل ہے کیونکہ پاکستان کی ادائیگی کی صلاحیت کم ہوگئی ہے، ملک کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے اپنا امیج بحال کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی مدد درکار ہے لیکن گزشتہ 2 سالوں سے حکومت بین الاقوامی منڈیوں سے قرضہ لینے میں ناکام رہی ہے۔
مالیاتی ماہرین کا خیال ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے معاہدے سے پاکستان کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ سے قرض لینے کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جون 2024 کے آخر تک بینکوں سے موجودہ قرضے 70 کھرب روپے تک پہنچ سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پورے اسرائیل نے حسن نصراللہ کی تقریر کو سنا
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ اور صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت کے بارے میں لبنان
نومبر
صہیونی میڈیا کارکن کا نیتن یاہو پر سخت حملہ
?️ 21 جولائی 2025صہیونی میڈیا کارکن کا نیتن یاہو پر سخت حملہ، تم اسرائیل کو
جولائی
چوبیس گھنٹے میں سعودی اتحاد کی الحدیدہ میں 189 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:یمنی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب الحدیدہ صوبے میں
اگست
6 سال قید تنہائی میں رہنے والے فلسطینی قیدی کی کہانی
?️ 12 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت نے صالح موسی کی قید کے دوران، جنہیں
فروری
فنی خرابی کے باعث مسقط ایئرپورٹ پر کھڑا پی آئی اے طیارہ لانے کیلئے نیا انجن بھیج دیا گیا
?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فنی خرابی کے باعث مسقط ایئرپورٹ پر کھڑے
مارچ
اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کرے ، نعیم خان
?️ 31 جنوری 2024نئی دلی: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور
جنوری
پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش اور یوکرین کو بچانے کے لیے مغرب کی حکمت عملی
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:کریملن محل میں روسی صدر کو قتل کرنے کے لیے منگل
مئی
برسلز کے خلاف ہنگری کا جاسوس نیٹ ورک ہوا بے نقاب
?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: مجارستان کے وزیر اعظم کی پالیسیاں برسوں سے بروکسل میں تنازعات
اکتوبر