🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔
بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔ اس اعلان کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق اکتوبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا ، اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا جب کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
دوسری جانب نے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تیاری کر رکھی ہے جس کا اعلان آج متوقع ہے۔ اوگرا نے وزارت خزانہ کو سمری ارسال کی ، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے تک اضافے کی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے بعد ہوگا تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کردیا جائے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے بچوں کی عالمی براداری کو جگانے کی کوشش
🗓️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں ایک تقریب میں فلسطینی بچوں نے عالمی
نومبر
کیا یوکرین نے روس پر مغربی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے؟
🗓️ 2 اگست 2023سچ خبریں:ایک امریکی تجزیہ کار اور سیکیورٹی پالیسی سینٹر تھنک ٹینک اور
اگست
کورونا ویکسین لگوانے پر عفت عمر کی معذرت
🗓️ 7 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے اثر و رسوخ استعمال
اپریل
بانی پی ٹی آئی کو صحت کے ایشوز کی وجہ سے کہیں اور منتقل کرنے کے امکانات ہوسکتے ہیں، رانا ثنااللہ
🗓️ 10 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا
جنوری
کیا بائیڈن غزہ کی جنگ ختم کر پائیں گے؟
🗓️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں سے شائع ہونے والے اسرائیلی اخبار Ha’aretz نے
نومبر
جلسے سے روکا گیا تو مینار پاکستان پر پوری قوم احتجاج کرے گی، عمران خان
🗓️ 20 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی
ستمبر
واٹس ایپ پر چیٹ فلٹر کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان
🗓️ 2 مارچ 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
مارچ
امریکی صدر کے دورۂ سعودی عرب کے اغراض و مقاصد
🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر بھی بات کرنے کے
مئی