?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کی مدت 2 ہفتوں سے بھی کم وقت میں ختم ہونے کا امکان ہے تاہم نگران وزیراعظم کے تقرر کا عمل جلد شروع کرنے کے لیے تیار حکومت کی مسلسل خاموشی کے سبب نگران سیٹ اپ کی تشکیل کے بارے میں قیاس آرائیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ نگران وزیر اعظم کا تقرر آئین کے مطابق کیا جائے گا، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ عمل کب شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نگران وزیر اعظم کے لیے کسی امیدوار کا نام منتخب یا مسترد نہیں کیا، اتحادی جماعتوں اور سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سب سے موزوں امیدوار کے انتخاب کے لیے حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں سے مشورہ کریں گے اور نواز شریف سے رہنمائی حاصل کریں گے۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد وزیراعظم اس معاملے پر فیصلہ کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سے مشاورت کریں گے۔
باجوڑ میں اتوار کو ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے سیکڑوں کارکنوں کی ہلاکت کے بعد سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن نے ملاقات کی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ نگران سیٹ اپ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے جے یو آئی (ف) کے 50 سے زائد کارکنوں اور حامیوں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کی ایسی ہی ایک اور ملاقات عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان سے بھی ہوئی، یاد رہے کہ نگران حکومت کے معاملے پر وزیر اعظم پہلے ہی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری، ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور جمہوری وطن پارٹی (جے ڈبلیو پی) کے صدر شاہ زین بگٹی سے ملاقات کر چکے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض اور وزیراعظم کے درمیان رواں ہفتے ملاقات متوقع ہے، راجا ریاض نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وزیراعظم سے میری ملاقات یکم اگست کے آس پاس متوقع ہے جس میں ہم نگران وزیراعظم کے لیے ناموں کا تبادلہ کریں گے۔
یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم اور حکمران اتحاد کی جانب سے حتمی امیدوار کے نام پر اپوزیشن لیڈر اعتراض نہیں کریں گے، گزشتہ کئی روز سے متعدد نام زیرِگردش ہیں لیکن اس حوالے سے کوئی سرکاری یا غیر سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔
اس حوالے سے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب سے رابطہ کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں تاہم وہ دستیاب نہیں ہوسکیں۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اب تک وزیر اعظم نے شہباز شریف نے نگران وزیر اعظم کے لیے کوئی نام پیپلزپارٹی کے ساتھ شیئر نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج (منگل) کو ہوگا جس میں پارٹی قیادت کی جانب سے تجویز کیے جانے والے ناموں کا فیصلہ کیا جائے گا، جس کے بعد پیپلز پارٹی کا ایک وفد وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا۔
گزشتہ ماہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کی تجویز سامنے آئی تھی، تاہم اتحادی جماعتوں اور حزب اختلاف نے ان قیاس آرائیوں پر سخت رد عمل کا اظہار کیا، جس کے نتیجے میں شہباز شریف کو نگران وزیر اعظم کے عہدے کے لیے کسی ’جانبدار‘ امیدوار کے انتخاب کی تردید کرنی پڑی۔
وزیر اعظم نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کسی غیر جانبدار شخص کو نگران وزیر اعظم بنایا جائے گا تاکہ انتخابی عمل کی شفافیت پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔
انہوں نے کہا تھا کہ تاحال انہوں نے نگران وزیر اعظم کے لیے کسی کو نامزد نہیں کیا اور وہ اتفاق رائے کے لیے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات سے قبل اس معاملے پر تمام اتحادی جماعتوں اور سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے مشاورت کریں گے۔


مشہور خبریں۔
موسم الریاض کیسے ایک قدامت پسند سعودی معاشرے کو تبدیل کر رہا ہے؟
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:سعودی عرب اپنے معاشی انحصار کو خام تیل کی فروخت سے
نومبر
پاپولر فرنٹ فار فلسطین: صہیونی جرائم کا جاری رہنا انسانیت کے چہرے پر داغ ہے
?️ 8 مئی 2025پاک صحافت فلسطین کی آزادی کے لیے پاپولر فرنٹ نے صیہونی حکومت
مئی
پہلی دفعہ ایک دن میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن
?️ 25 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او
مئی
لاہور میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے اہم منصوبے کو ناکام بنایا
?️ 28 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی
اگست
بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، اسحٰق ڈار
?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ خارجہ اور نائب وزیرِ اعظم محمد اسحٰق
نومبر
کیا امریکہ اور برطانیہ روس سے یوکرین کا بدلہ شام میں لیں گے؟
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:روسی سیکورٹی سروسز نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ
دسمبر
ترکی میں موساد کے سات جاسوسوں کی گرفتاری
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں: دنیا کے 28 ممالک میں موساد کے جاسوسی نیٹ ورک
فروری
شام کے ساتھ جنگ یقینی ہے:صیہونی وزیر
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں:شامی فوج کی پریڈ میں غزہ کے حق میں نعروں کے
دسمبر