فیصل آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان غیر جانبدار امپائر پر یقین رکھتے ہیں اور ہم صاف شفاف انتخابات کی طرف جانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جے یو آئی کا جیتنا بدقسمتی ہے،پی ٹی آئی کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش پہلے سال سے کی گئی،ہم پر تنقید ہوتی ہے کہ ہم لوٹے گئے پیسے واپس نہیں لاسکے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام ہے، سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے مسائل کا حل دینا اورپارلیمان کو لوگوں کے مسائل حل کرنا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو قومی سیاست کرنی چاہئیے، کے پی الیکشن سے زیادہ شفاف انتخابات تاریخ میں نہیں ہوئے،پنجاب میں بھی صاف وشفاف بلدیاتی انتخابات ہوں گے ،آپ ہارتے ہیں تو کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے۔چیئرمین نیب کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ چئیرمین نیب کی تعیناتی ،احتساب اور عدلیہ میں اصلاحات پر اپوزیشن کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے،احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی واپسی سے متعلق بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کو واپس آنا چاہئیے یہ ان کا ملک ہے۔ نوازشریف عوام کا پیسہ واپس کریں، عوام نوازشریف سے پراپرٹی سے متعلق سوال پوچھ رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف آئیں ، پیسہ واپس کرکے جہاں جانا چاہیں، جا سکتے ہیں، بڑی جماعتوں کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے چاہئیے، انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 2 ہفتے ادارو ں کے خلاف ،2 ہفتے پاوں میں پڑے ہوتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کا صیہونی وزیر پر پابندی کا ممکنہ فیصلہ
نومبر
مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں میں بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا
اگست
فیٹف کا پاکستان کا دورہ متوقع
جولائی
ماسک کے استعمال سے ہی کورونا سے بچا جا سکتا ہے
جنوری
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم پیکیج کیلئے بجٹ میں 85 ارب روپے مانگ لیے
مئی
تحریک لبیک کالعدم ہو چکی، حکومت اپنے فیصلہ پر قائم ہے: وزیر داخلہ
مئی
شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی تعداد میں کمی
جنوری
ایلون مسک 400 ارب ڈالرز کے مالک بننے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے
دسمبر