?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ میں غیر متوقع طور پر تبدیلیوں میں وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی حالیہ برطرفی کے بعد حکومت نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اقتصادی مشاورتی کونسل (ای اے سی) تشکیل دینے جارہے ہیں جس کی سربراہی وزیر خزانہ شوکت ترین کریں گے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ای اے سی اہم معاشی امور میں حکومت کی مدد کرے گی۔حکومت نے شوکت ترین کو وزیر اعظم کے معاون یا مشیر کی حیثیت سے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کی پیش کش بھی کی تھی لیکن انہوں نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کو احتساب کے اس ریفرنس کے فیصلے کے ساتھ جوڑ دیا جس کا انہیں ایک دہائی سے سامنا ہے۔
پیپلز پارٹی کے ایک رہنما نے بتایا کہ اگر شوکت ترین نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں شمولیت اختیار کی تو کہا جا سکتا ہے کہ شوکت ترین، ڈاکٹر حفیظ شیخ کی جگہ لیں گے کیونکہ حفیظ شیخ نے ان کی جگہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حکومت کے دوران 2010 میں لی تھی۔
شوکت ترین نے تصدیق کی کہ وہ اگلے دو سے تین دن میں اقتصادی مشاورتی کونسل کی سربراہی کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا میں کونسل کا کنوینر بنوں گا۔علاوہ ازیں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کا بنیادی فریضہ معاشی امور میں حکومت کی مدد کرنا ہے۔
حکومت کی جانب سے کابینہ میں شامل ہونے کی پیش کش کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر نے کہا کہ انہیں دوسری مرتبہ عہدے کی پیش کش کی گئی لیکن جب تک نیب کے کے خلاف ریفنرنس نمٹا نہیں لیتا تب تک وہ اس پیشکش کو قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل ڈاکٹر حفیظ نے مجھے کابینہ میں شامل ہونے کی پیش کش کی تھی لیکن اس وقت میں نے وہی جواب دیا تھا کہ میں اپنے کیس کے دوران یہ ذمہ داری قبول نہیں کرسکتا ہوں۔
شوکت ترین نے دعوی کیا کہ رینٹل پاور پروجیکٹ (آر پی پیز) کی مخالفت کے باوجود انہیں گزشتہ نو برس سے آر پی پی کا سامنا ہے۔
شوکت ترین کی حکومت میں ممکنہ شمولیت کے علاوہ وفاقی کابینہ میں ایک سے دو روز میں مزید ردوبدل کی توقع کی جارہی ہے کیونکہ وزیر اعظم خان کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے کے بعد جمعرات (آج) کابینہ کے پہلے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
فی الحال وزیر اعظم نے وزیر برائے صنعت حماد اطہر کو وزیر خزانہ کا ایک اضافی چارج دے دیا ہے اور یہ قیاس آرائیاں ہیں کہ شوکت ترین کی شمولیت کے بعد وہ ہی وزارت خزانہ کے انچارج ہوں گے


مشہور خبریں۔
خطے کی صورتحال پر پاکستانی وزارت خارجہ کے اہم اقدامات
?️ 5 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) خطے کی موجودہ صورتحال پر پاکستانی وزارتِ خارجہ
مارچ
مغربی کنارے میں مسجد نذرِ آتش کرنے پر عرب لیگ کی شدید مذمت
?️ 24 فروری 2026مغربی کنارے میں مسجد نذرِ آتش کرنے پر عرب لیگ کی شدید
فروری
واٹس ایپ صارفین کی ایک اور بڑی مشکل حل
?️ 27 اگست 2021نیو یارک( سچ خبریں)پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی
اگست
تُم جیتو یا ہارو، ہمیں تُم سے پیار ہے: مہوش حیات
?️ 12 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و
نومبر
پاکستانی اخبار کا ٹرمپ کو طنز: ایران کے برعکس، آپ کو سمجھوتے اور جنگ سے نجات کی ضرورت ہے
?️ 2 مئی 2026سچ خبریں: پاکستانی اخبار "ڈان” نے ڈپلومیسی کے عمل میں ٹرمپ کے
مئی
یوکرینی فوج کو اسلحہ کے ساتھ ساتھ اور کیا فراہم کیا جا رہا ہے؟
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: یوکرین سے رہا ہونے والے روسی قیدیوں میں سے ایک
جولائی
ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کروانے کے لیے تیار ہوں؛مقتدی صدر کا اعلان
?️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:عراق کی صدر تحریک کے رہنما نے سعودی عرب اور ایران
جنوری
مصنفین اور مولفین اسرائیل سے فرار
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: زیمان یسرائیل نے ڈوری مائنر کے ساتھ بات چیت میں
نومبر