?️
اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن تحریک لبیک کو ڈی لسٹ کرکے بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن ختم کر دے گی، حکومت کا تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کے خلاف سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے، مذکورہ سیاسی جماعت کو کالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تحریک لبیک پاکستان نے وزارت داخلہ کی طرف سے کالعدم قرار دینے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کی تھی، وزارت داخلہ نے (ٹی ایل پی) کی اپیل کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی بھی بنائی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کی پارٹی رجسٹریشن منسوخی کے لئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سپریم کورٹ سے حکومت کے حق میں فیصلہ آنے کی صورت میں الیکشن کمیشن (ٹی ایل پی) کو ڈی لسٹ کر سکے گا، تحریک لبیک پاکستان الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کالعدم ہو چکی ہے،تحلیل کا کوئی پروگرام ترک نہیں کیا۔حکومت اور عمران خان ان دونوں فیصلوں پر قائم ہے۔وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ آئین و قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور سرینڈر نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کے خلاف حکومت کو درخواست دی تھی جس میں کہا گیا کہ تحریک لبیک دہشتگرد تنظیم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے، تحریک لبیک پر دہشتگردی کا الزام غلط ہے لہٰذا درخواست پر عمل کرتے ہوئے اس پر عائد پابندی ختم کی جائے۔ملک میں حالیہ احتجاج اور دھرنوں کے بعد حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی عائد کرکے اسے کالعدم قرار دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
صنفی امتیاز میں اضافہ، وفاقی حکومت کا صوبائی ٹاسک فورس فعال بنانے کا حکم
?️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں صنفی امتیاز کی شرح میں مزید
مئی
یمن میں جارحیت پسندوں کی فتح ناممکن ، مقاومت جاری
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدرالدین
دسمبر
دشمن کو غزہ اور لبنان میں ہونے والے جرائم کی قیمت چکانا ہوگی : مزاحمت
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کے مختلف مزاحمتی گروپوں نے الگ الگ بیانات میں بیروت
ستمبر
جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ کورونا سے صحتیاب ہوگئے
?️ 5 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ کورونا
اگست
صہیونیوں کا فلسطینی قیدیوں کے ساتھ سلوک؛سرایا القدس کی زبانی
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:جہاد اسلامی کی عسکری شاخ سرایا القدس کے ترجمان ابوحمزہ
فروری
برطانوی ارب پتی سسلی کے ساحل پر غائب
?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: برطانوی ٹیک ارب پتی مائیک لنچ پیر کو سسلی کے
اگست
یوکرین جنگ کس نے شروع کی؟
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے والدائی بین الاقوامی کانفرنس میں اعلان
اکتوبر
غزہ کے بارے میں سنی اور شیعہ علماء نے کیا فتویٰ دیا ہے؟
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف نرم رویہ
نومبر