?️
حکومت اپوزیش کے بجاے عوامی مشکلات پر توجہ دے: مریم اورنگزیب
لاہور (سچ خبریں) مریم اورنگزیب نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں حکومت کا تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے بجاے عوامی مشکلات پر توجہ دے انہوں نے کہا کہ مشکلات سے زیادہ اپوزیشن پر توجہ دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کی جو آج حالت ہو چکی ایسی کبھی پہلے نہیں تھی۔جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہیں اور اس کی بدبو سے تعفن اٹھ رہا ہے۔اب جانے کب تک کچرا اٹھانے والی کمپنی کے ساتھ کنٹریکٹ ہو اور کب لاہور کا حسن لوٹے تاہم اس بات کو اپوزیشن حکومت پر تنقید کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے کہ دیکھیں جی شہر کا کیا حال کر دیااور حکومت اس ایشو کو لے کر اپوزیشن کے لتے لیتی نظر آتی ہے کہ انہوں نے مہنگے کنٹریکٹ کیے تھے اور ملک کو اتنا نقصان پہنچاااور عوام کے ٹیکس کا پیسا ضائع کیا۔
مگر جو اصل مدعا ہے اس کی طرف کوئی بھی نہیں جا رہا کہ جو ہوناتھا وہ ہو گیا اس میں عوام کا کیا قصور ہیں کہ انہیں کچرے کے ڈھیر میں رہنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔خدارا پہلے کچرے کا بندوبست کر لو پھر کچھ کرتے رہنا۔اسی کچرے کی صفائی اور لاہور کے حسن کو لے کرگزشتہ روز مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ لاہور آج جتنا کچرے سے اٹا ہوا اور بدبودار ہے ایسا پہلے کبھی نہیں تھا حکومت کی توجہ اپوزیشن کے احتساب پر ہے جو کسی بھی حوالے سے ٹھیک نہیں ہے۔گویا ڈھائی سالوں سے ہمارا بدبودار احتساب کیا جا رہا ہے۔
جن لوگوں نے لاہور کو خوبصورت بنایااور اس کی ترقی پر دن رات لگے رہے انہیں چن چن کر جیلوں میں ڈال دیااور یہ حکومت ہر اس شخص کو جیل میں ڈالنے کی تیاری کر رہی ہے جو ذرا بھر لائق ہے اور عوام کے لیے اس نے کچھ کر رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے احتساب کے نام پر فراڈ کر رکھا ہے ا ور اپوزیشن سے انتقام لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔حیرانی کی بات ہے کہ جن سے لاہور کا کوڑا نہیں اٹھایا جاتا ان کی سلیکٹڈ وزیراعظم آ کر تعریف کرتا ہے کہ جی بہت اچھا کام ہو رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
دنیا میں بھوک سے مرنے والوں کی تعداد
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے اداروں کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق
جولائی
یمنیوں کا صیہونیوں کو پیغام
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ میں اسرائیلی جرائم بند ہونے تک صیہونی جہازوں پر
دسمبر
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا، عوام میں شدید خوف و ہراس
?️ 19 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے
مئی
امریکہ کی روس میں نئی سرمایہ کاری پر پابندی
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںمغربی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امریکہ بدھ کو روس کے
اپریل
ڈراما ’کیس نمبر 9‘ کے یوٹیوب ورژن سے 26ویں آئینی ترمیم اور جسٹس منصور علی شاہ کا سین حذف
?️ 21 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) ڈراما ’کیس نمبر 9‘ کی حالیہ قسط کے یوٹیوب
نومبر
ایران کے ساتھ مل کر امریکی اور صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے: حزب اللہ
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے زور دے
فروری
امریکی فوج میں ذہنی عارضے میں مبتلا افراد کی بھرتی
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
دسمبر
سی این این کے خلاف ٹرمپ کی شکایت
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے CNN پر توہین اور ہتک عزت
اکتوبر