?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر کردہ اپیل میں وفاقی نے موقف اپنایا ہے کہ لاہورہائیکورٹ نے جے کے اورجے ڈی ڈبلیو ملز کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا ہے ، استدعا کی جاتی ہے کہ سپریم کورٹ شوگر ملز کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا ہائی کورٹ کاعبوری حکم کالعدم قرار دے۔
خیال رہے کہ جہانگیر ترین کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم دیا ، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی درخواست پر حکومت کو مشروط طور پر شوگر ملز کے خلاف آئندہ سماعت تک تادیبی کارروائی سے روک دیا گیا ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے جے ڈی ڈبلیو اور جے کے شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی ، دوران سماعت عدالت نے شوگر ملز کو چینی کی قیمت میں فرق کے برابر مچلکے کین کمشنر کو جمع کروانے کی ہدایت کی ، عدالت نے تمام درخواستیں یکجا کرکے مرکزی کیس کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا جب کہ کین کمشنر کو بھی شوگر ملز کی چینی کی سپلائی کا ریکارڈ مکمل رکھنے کا حکم دیا اور عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور ان کے دیرینہ دوست جہانگر ترین کے مابین معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر جانے سے روکنے کے لیے وفاقی کابینہ کے 3 ارکان متحرک ہوگئے ہیں جبکہ وزیراعظم کے دورہ لاہور کے دوران بھی صوبے کی اہم شخصیت اس ایشو پر وزیر اعظم کو بریف کرے گی ، میڈیا ذرائع کے مطابق جہانگر ترین گروپ کے نذیر چوہان کی گرفتاری اور عون چوہدری کے استعفے کے بعد ترین گروپ اور حکومت کے درمیان معاملات بگڑ چکے ہیں ، جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے آئندہ چند روز میں اجلاس منعقد کرکے مستقبل کے حوالے سے سخت فیصلے کیے جانے کا بھی امکان ہے ، ایسی صورتحال سے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس سے بچنے کے لیے وفاقی کابینہ کے 3 ارکان متحرک ہو گئے ہیں اور وزیر اعظم کو معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر جانے سے بچنے کا مشورہ بھی دیا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی خاتون شہید
?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ علاقوں میں اپنے جرائم جاری رکھتے ہوئے
فروری
اب اسرائیلی دنیا میں کہیں بھی جگہ محفوظ نہیں
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:ایک متعلقہ رپورٹ میں Yedioth Aharonot اخبار نے لکھا ہے کہ
نومبر
Skateboarders Indonesia Ready to Win at the 2018 Asian Games
?️ 14 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست
حاجیوں کی خدمت کے لیے 22000 افراد کی بھرتی
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:مکہ مکرمہ کی مونسپلٹی کے ترجمان نے اس سال حج کے
مئی
روس: ہم نے طویل عرصے سے فلسطینیوں کے حقوق کو تسلیم کیا ہے
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
شام میں ترکی سے نمٹنے کے لیے اسرائیل کی امریکہ سے مدد کی درخواست
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حکومت کی
مارچ
مریم نواز نے الیکشن کمیشن سے کیا اہم مطالبہ
?️ 20 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی
فروری
کیا امریکہ فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کر سکے گا:انصاراللہ کی زبانی
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ایک بیان میں کہا کہ
جنوری