?️
کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت مضبوطی کی جانب گامزن ہے،نئے رحجانات کو دیکھ کر ہمیں اپنی پالیسیاں مرتب کرنا ہونگی،مالی اداروں کو زیادہ مستحکم اور جدیدتقاضوں کے مطابق استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں مصنوعی زہانت سے انسداد مالی جرائم کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت مضبوطی کی جانب گامزن ہیں نچلی سطح پر مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات جاری ہیں،ٹیکسٹائل کے شعبہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ برینڈ پاکستان کو عالمی سطح پر فروغ دینے کی ضرورت ہے،بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا،صدر مملکت نے کہا کہ نئے رحجانات کو دیکھ کر ہمیں اپنی پالیسیاں مرتب کرنا ہونگی،مالی اداروں کو زیادہ مستحکم اور جدیدتقاضوں کے مطابق استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
ترقی کیلئے ضروری ہے کہ خواتین کو قومی دھارے میں شامل کیا جائی خواتین کیلئے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے دوران بہترین پالیسی اپنائی:وزیراعظم نے بین الاقوامی سطح پر سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی متعارف کرائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے کورونا کے دوران کمزور طبقے کو مالی معاونت فراہم کی وبائ کے دوران صنعتوں کیلئے بھی خصوصی پیکجز متعارف کرائے گئی:صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر آئی ٹی سیکٹر میں وسیع مواقع موجود ہیں،مصنوعی ذہانت کے ذریعے مالیاتی اداروں کے نظام کو مزید موثر بنایا جا سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ مزاحمت ہے:جہاد اسلامی
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک سینئر رکن نے ایک
دسمبر
عراق|بغداد میں نئے امریکی سفیر کی تقرری/حارث کا مشن اگلے ہفتے شروع ہوگا
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: بغداد میں نئے امریکی سفیر اگلے ہفتے عراق میں اپنا
اگست
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، اہلیہ کی ضمانت منظور کر لی
?️ 27 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کی اشیا کی خرید
جون
اردگان کی جیت کے 5 اہم اسباب
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدارتی انتخابات کے اختتام اور موجودہ صدر کی جیت
مئی
سفرا کے متعلق وزیر اعظم کے بیان پر فواد کا چوہدری کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ
مئی
اسرائیلی جنرل: مان لیتے ہیں کہ حماس دوبارہ اقتدار حاصل کر رہی ہے
?️ 22 اگست 2025سچ خبریں: ایک صہیونی جنرل نے خان یونس آپریشن کے جواب میں
اگست
یمن پر حملے کے امریکی اغراض و مقاصد
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والتز کے دعوے کے
اپریل
پی ٹی آئی حکومت کی کورونا وباء کے دوران ایک اور بڑی کامیابی
?️ 14 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے اپنی کوششوں اور کاوشوں کے
جون