حکومتی ادارے بجلی کمپنیوں کے ڈھائی کھرب سے زائد کے نادہندہ نکلے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت توانائی پاور ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتی ادارے بجلی واجبات کے 2کھرب 56  ارب روپے نادہندہ ہیں۔ 

قومی اسمبلی میں جمع دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومتی ادارے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے 47 ارب 81کروڑ کے نادہندہ ہیں جب کہ صوبائی حکومتوں کے ماتحت ادارے بجلی کی مد میں ایک کھرب 51کروڑ کے نادہندہ ہیں۔ 

دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت لیسکو کی 6 ارب 67 کروڑ،گیپکو کی 2 ارب 82 کروڑ،  فیسکو کی ایک ارب 72 کروڑ، آئیسکو کی 14 ارب 13 کروڑ، میپکو کی 2 ارب 18 کروڑ، پیسکو کی 2 ارب 22 کروڑ، حیسکو کی 5 ارب 53 کروڑ، سیپکو کی 9 ارب 13 کروڑ، کیسکو کی 2 ارب 40 کروڑ اور ٹیسکو کی 96 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔ 

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت 5 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی 33 ارب 5 کروڑ، خیبر پختونخوا حکومت پیسکو اور ٹیسکو کی 26 ارب 25 کروڑ ، سندھ حکومت حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی 54 ارب سے زائد جب کہ بلوچستان حکومت کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی 38 ارب 29 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔ 

دستاویز کے  مطابق آزاد جموں و کشمیر حکومت کے محکمے ڈسکوز کے 56 ارب 77کروڑ کے نادہندہ ہیں۔ 

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ حساسیت کے باعث ڈسکوز ان محکموں کے بجلی کنکشن منقطع نہیں کرتے مگر ادائیگی نہ کرنے پر سرکاری محکموں کو کنکشن کاٹنے کے نوٹسز دیے جاتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

تیونس اور مغرب میں صیہونیت مخالف مظاہرے

?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: تیونس کے شہریوں نے جمعے کے روز اس ملک کے

پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے اعظم سواتی کی گرفتاری کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

?️ 1 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد نے سینیٹر

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لئے حکومت آج ناموں کا اعلان کرے گی

?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  کی جانب سے آج ڈپٹی چیئرمین

یوکرین میں روس کی فتح یقینی ہے: شوئیگو

?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:      روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے نئے

اردوغان نے تعلقات کی مضبوطی پر صیہونی حکومت کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:    ترک صدر رجب طیب اردوغان اور صیہونی صدر اسحاق

حزب اللہ کے ہاتھوں ہلاک یا زخمی ہونے والے صیہونیوں کی تعداد

?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: مزاحمتی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 4

امریکہ میں پھانسی کا نئا طریقہ

?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں ایک وفاقی جج نے نائٹروجن گیس کا استعمال

امریکہ میں تاریخی قتلوں کے پوشیدہ اور آشکار راز؛ لنکن سے کینیڈی تک

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:امریکی تاریخ میں چار صدور – ابراہم لنکن، جیمز گارفیلڈ، ولیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے