?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آبادہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کیس میں کہا ہے کہ حکومتی آفیشلز میں کوئی بھی ایسا نہیں جو کہے کہ ہم عافیہ صدیقی کے وکیل اسمتھ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں درخواست گزار فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق، عدالتی معاون زینب جنجوعہ، سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
عدالت نے کہا کہ کلائیو اسمتھ نے عافیہ صدیقی کے کیس کے حوالے سے کوشش کی اور افغانستان بھی گئے، حکومتی آفیشلز میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو کہے ہم اسمتھ کے ساتھ کھڑے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آرہی حکومت کو خوف کیا ہے؟
اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مستقل بنیادوں پر فوزیہ صدیقی کو سپورٹ کر رہی ہے، جب کوئی پالیسی لیول کا فیصلہ کرنا ہو تو اس میں کچھ وقت لگتا ہے۔
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ کیا آپ رحم کے اپیل کی پٹیشن وائٹ ہاؤس کو لکھ رہے ہیں یا نہیں، یہ جواب دیں۔
عدالت نے کلائیو اسمتھ کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں عافیہ صدیقی کے رحم کی اپیل کا ڈرافٹ پاکستانی حکومت کےساتھ شیئرکریں۔
بعد ازاں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے 5 ہفتوں کی مہلت دینے کی استدعا کی جسے عدالت مسترد کرتے ہوئے سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔


مشہور خبریں۔
مغرب کبھی بھی جنرل سلیمانی کو ذہنوں سے نہیں نکال سکے گا: اٹلی میڈیا
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:خدا، آئیڈیل اور لینڈ دی کمانڈر ان دی شیڈو کے عنوان
اپریل
مشرق وسطی میں ایران کی حیثیت؛امریکی میگزین کی زبانی
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے لکھا ہے کہ تہران اور ریاض
جولائی
اسرائیل کے دماغ میں کیا چل رہا ہے ؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:جب کہ فلسطینی مزاحمت کے جنگجو صیہونی حکومت کے خلاف عظیم
اکتوبر
60 مشکل دن یوکرین کے منتظر
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: خبری ویب سائٹ "اگزئس” کی ایک رپورٹ کے مطابق، روسی صدر
جولائی
صیہونیوں کو جاسوسی فوبیا
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی پولیس نے ایک عام شہری جوڑے کو ایران کے
جولائی
سعودی عرب میں ایک بار پھر پھانسیوں کا بازار گرم
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:سعودی وزیر داخلہ کے بیان کے مطابق ، عبد الرحمن فارس
جون
صہیونی جنگی کابینہ کا جنگ بندی کی تجویز پر حماس کے ردعمل کا جائزہ
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:پیرس معاہدے کے مجوزہ فریم ورک پر حماس کے ردعمل کا
فروری
12 روزہ جنگ میں ایران کی فتح نے علاقائی دفاعی حکمت عملیوں کو کیسے بدل دیا؟
?️ 28 جون 2025یمانیون نیوز کے مطابق، جمہوری اسلامی ایران اور صہیونیستی ریاست کے درمیان
جون