حکومتی آفیشلز میں کوئی ایسا نہیں جو کہے ہم عافیہ کے وکیل کے ساتھ ہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آبادہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کیس میں کہا ہے کہ حکومتی آفیشلز میں کوئی بھی  ایسا نہیں جو کہے کہ ہم عافیہ صدیقی کے وکیل اسمتھ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں درخواست گزار فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق، عدالتی معاون زینب جنجوعہ، سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ 

سماعت کے دوران ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ 

عدالت نے کہا کہ کلائیو اسمتھ نے عافیہ صدیقی کے کیس کے حوالے سے کوشش کی اور افغانستان بھی گئے، حکومتی آفیشلز میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو کہے ہم اسمتھ کے ساتھ کھڑے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آرہی حکومت کو خوف کیا ہے؟

اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مستقل بنیادوں پر فوزیہ صدیقی کو سپورٹ کر رہی ہے، جب کوئی پالیسی لیول کا فیصلہ کرنا ہو تو اس میں کچھ وقت لگتا ہے۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ کیا آپ رحم کے اپیل کی پٹیشن وائٹ ہاؤس کو لکھ رہے ہیں یا نہیں، یہ جواب دیں۔

عدالت نے  کلائیو اسمتھ کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں عافیہ صدیقی کے رحم کی اپیل کا ڈرافٹ پاکستانی حکومت کےساتھ شیئرکریں۔ 

بعد ازاں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے 5 ہفتوں کی مہلت دینے کی استدعا کی جسے عدالت مسترد کرتے ہوئے سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔ 

مشہور خبریں۔

ترکی کی 3,250 سیکیورٹی فورسز قطر بھیجی جائیں گی

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:  سلیمان سویلو نے ترکی کے جنوبی ساحلی شہر انطالیہ میں

جسٹس آصف کھوسہ کی بطور چیف جسٹس توسیع کیلئے نواز شریف سے رابطہ کیا گیا، مریم نواز

?️ 9 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر

سعودی عرب آرامکو کے پچاس ارب ڈالر کے حصص فروخت کرنے پر مجبور

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے سعودی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے

وکلا کو عمران خان سے ملاقات کرنے سے نہیں روکا جائے گا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے رپورٹ جمع کروادی

?️ 8 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا کی جانب سے

یوم پاکستان پر مولانا طارق جمیل کو عزاز سے نوازا گیا 

?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) یوم پاکستان پر مولانا طارق جمیل کومولانا طارق

امریکہ کا شامی حکومت کے خاتمے میں کردار ادا کرنے کا اعتراف

?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: سی بی ایس کے ساتھ بات چیت میں، امریکی قومی

یمن بنا اسرائیل کے لیے ایک بڑا مسئلہ

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے اخبار معاریو نے اپنے ایک مضمون میں

اوپیک پلس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

?️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے OPEC+

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے