حکمران جماعت کا وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور اسپیکر سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں ن لیگ کے 106 ارکان پنجاب اسمبلی رانا مشہور کے گھر اکٹھے ہوئے۔

لیگی ارکان نے رانا مشہور کے گھر عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کر دئیے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور اسپیکر سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور اسپیکر سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دے دی۔تحریک عدم اعتماد سے متعلق 36 گھنٹے انتہائی اہم قرار دے دیے گئے۔دوسری جانب آج چئیرمین پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

سنیئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ جہاں سے حقیقی لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا وہیں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا جائے گا۔

تیاریاں آخری مراحل میں ہیں،لبرٹی چوک میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ عمران خان لبرٹی چوک میں اسمبلیوں کی تحلیل کا حتمی اعلان کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے حتمی مشاورت کیلئے اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ پنجاب اور خیبر پختو نخوا اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ اجلاس میں ہو گا،فیصلہ یہ ہے کہ اسمبلیاں دسمبر میں ہی ٹوٹیں گی۔ہم اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لئے قرارداد کی طرف جا رہے ہیں۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف دس ماہ سے الیکشن مہم کر رہی ہے،دونوں اسمبلیاں اکٹھی توڑنی ہیں یا الگ اس کا فیصلہ لیڈر شپ نے کرنا ہے۔ میری رائے ہے کہ اسمبلیاں جلد توڑ دی جائیں،اسمبلیاں تحلیل کرنا ہمارا مقصد نہیں بلکہ جلد انتخابات ہیں۔

مشہور خبریں۔

مظلوم کی حمایت کرنے کی سزا

🗓️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کی پٹی میں جاری جرائم کے دنیا

جنرل اسمبلی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی منظوری دی

🗓️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نے اقوام متحدہ میں سفارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے

سندھ حکومت نے نویں سے 12ویں جماعت کے طلباء ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا

🗓️ 31 اگست 2021سندھ(سچ خبریں) سندھ حکومت نے نویں سے 12ویں جماعت کے طلبا کو

سیدی ٹمن جیل کی خوفناک کہانیاں

🗓️ 4 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد ایک

فلم انڈسٹری کسی ایک شخص کی وجہ سے تباہ نہیں ہوئی، بابر علی

🗓️ 17 فروری 2025 لاہور: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلمی ہیرو بابر علی کا

برطانوی وزیراعظم کی شہری مظاہروں کو محدود کرنے کی کوشش

🗓️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم مختلف مظاہروں میں مظاہرین سے مقابلہ کرنے کے لیے

لاکھوں افغان بچوں کو غذائی قلت کا سامنا:اقوام متحدہ

🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے ادرارے یونیسف کا کہنا ہے کہ

دشمن حزب اللہ کو جنگ میں ڈھکیلنا چاہتا ہے:نصراللہ

🗓️ 4 اگست 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے لبنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے