حلف نہ لیا گیا تو ممبران عدالت جائیں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا

فیصل کریم کنڈی

?️

پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مجھے خدشہ ہے کہ کل مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لیا جائے گا، حلف نہ لیا گیا تو ممبران پھر عدالت جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ جو ماحول بنا ہے اس میں مخصوص نشستوں پر حلف مشکل نظر آرہا ہے، مجھے خدشہ ہے کہ کورم کی نشاندہی کرکے اجلاس ملتوی کیا جائے گا۔ اگر مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہیں لیا گیا تو ہمارے پاس اور آپشنز بھی موجود ہیں، پی ٹی آئی کے اندر کچھ سینیٹ امیدواران سراپا احتجاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت لاہور گئی اور وہاں ایک امیدوار کے لیے لابنگ کی، جو امیدوار ناراض ہے وہ سب مرزا آفریدی کی وجہ سے ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن تو ہوں گے پیر کو نہیں تو منگل کو تو ہو جائیں گے، حلف نہ لیا گیا تو ممبران پھر عدالت جائیں گے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ممبران عدالت گئے تو عدالت شاید پھر مجھے یا سپیکر کو حلف لینے کی ہدایت دے۔

مشہور خبریں۔

فلسطین کے حامیوں کا امریکی وزیر خارجہ کے گھر کے سامنے مظاہرہ

?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ فلسطینی حامی مظاہرین جمعرات کو

کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان کے خلاف کاروائیاں کرتی رہی ہے

?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی، 219 روپے 30 پیسے کا ہوگیا

?️ 25 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں

ہرطرف اندھیرا ہے‘ ملک کے حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے، شیخ رشید احمد

?️ 15 مارچ 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے

اسرائیل کئی محاذوں سے گھرا ہوا ہے:اعلیٰ سطحی صہیونی عہدیدار

?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں:ایک اعلیٰ سطحی صیہونی سکیورٹی عہدیدار نے فلسطین، لبنان اور یمن

امریکہ ہم سے فوجی امداد کا چارج لیتا ہے: یوکرین

?️ 28 اپریل 2023سچ خبریں:یوکرین کے وزیر دفاع نے اعتراف کیا کہ امریکہ ان کے

یورپ کے لیے فوری طور پر روسی گیس کا متبادل تلاش کرنا ناممکن ہے:قطر

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:قطر کے وزیر توانائی نے یورپ کو روسی گیس کی سپلائی

اب فیصلہ روس کے ہاتھ میں ہے؛ٹرمپ کا یوکرین جنگ پر تبصرہ  

?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے