حسان خاور کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہیں تو در بدر کی ٹھوکریں کیوں کھا رہی ہے

?️

لاہور: (سچ خبریں) حسان خاور کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کے نمبرز پورے ہیں تو یہ اتنے دنوں سے یہاں وہاں کی ٹھوکریں کیوں کھا رہے ہیں، انکی سوچ بے ربط، مستقبل کا کوئی بھی پلان نہیں ہے ان کے پاس، یہ لوگ صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

معاون خصوصی وزیراعلی و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا کہ کافی عرصہ سے اپوزیشن نمبرز پورے ہونے کے دعوے کر رہی تھی، اپوزیشن  باتیں لاکھ کی کرنی خاک کی  کی عملی تصویر بن چکی ہے، اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو یہ عدم اعتماد میں ایک سیکنڈ بھی نہ لگاتے، بلاول ن لیگ سے وزیراعظم چاہتے ہیں، ن لیگ نئے الیکشن میں جانا چاہتی ہے۔ان کے اپنے خیالات ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ملتے یہ کیا حکومت گرائیں گے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ ایک اپوزیشن رہنما کہتے ہیں پنجاب میں عدم اعتماد کا کوئی امکان نہیں، اپوزیشن کے سر اور تال نہیں مل رہے، بڑی بڑی ڈینگوں اور بڑھکوں کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل رہی ہے، اپوزیشن کو یہی کہوں گا جب دم خم نہیں تو لمبی لمبی کیوں چھوڑتے ہو، اپوزیشن کو اگلے الیکشن تک اسی تنخواہ میں گزارا کرنا پڑے گا۔

مشہور خبریں۔

یمن میں امریکی اور برطانوی جارحیت 

?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی قومی خودمختاری کو پامال کرنے والے ایک غیر

تحفظ آئین موومنٹ کا مقصد؛ محمود خان اچکزئی کی زبانی

?️ 12 اگست 2024سچ خبریں: تحفظ آئین موومنٹ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا

اسرائیلی جاسوسی پروگرام کے ذریعے بھارتی رہنماؤں کی جاسوسی کا معاملہ، راہل گاندھی کا مودی حکومت پر بڑا حملہ

?️ 24 جولائی 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  اسرائیلی جاسوسی پروگرام پیگاسوس کے ذریعے بھارتی رہنماؤں

شہید ہنیہ کے قتل کی مذمت میں انڈونیشیا کے عوام کا زبردست مارچ

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: انڈونیشیا میں ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین نے حماس کے سیاسی

فلسطینی استقامتی تحریک کا مزائل تجربہ

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک نے غزہ کی پٹی میں میزائل

بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے، حریت کانفرنس

?️ 30 نومبر 2024سری نگر : (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں

کامیڈین اداکار عمر شریف کی شادیوں کی داستان

?️ 18 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) ٹی وی اور اسٹیج شو کی دنیا پر راج

ایران نے اکیلے امریکہ، اسرائیل اور مغرب کے خلاف جنگ جیت لی: حزب اللہ

?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے