?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ قائداعظم پاکستان کو ہرگز ایک مذہبی ملک کے طور پر نہیں دیکھتے تھے۔ یہ کنفیوژن بالکل دور کر لیں کہ قائد اعظم کوئی مذہبی ریاست چاہتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ قائداعظم پاکستان کو ہرگز ایک مذہبی ملک کے طور پر نہیں دیکھتے تھے۔ج جو لوگ قائد اعظم کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یہ کنفیوژن بالکل دور کر لیں کہ قائد اعظم کسی مذہبی ریاست کا قیام چاہتے تھے۔ اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج جو لوگ قائد اعظم کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں کہ اسلامی ملک کے قیام کا مطلب شاید مذہبی ملک تھا یہ قطعی طور پر ایسا نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قائد اعظم کا جس طرح کا طرز زندگی تھا وہ اس سے بالکل مختلف تھا جو یہ لوگ آج پاکستان کو پسماندہ ملک بنانے کے لیے پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال اپنے دور کے ایک بہت ماڈرن، پروگریسو اور فارورڈ لُکنگ انسان تھے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان کی صورت میں ایک الگ ملک بنانے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ وہ برصغیر کی سیاست کو دیکھ رہے تھے، قائد اعظم کا خیال تھا کہ ہندوستان میں جگہ پانے والی جمہوریت ایک انتہا پسند جمہوریت ہو گی جس میں ہندوؤں کی اکثریت ہونے کی وجہ سے مسلمانوں کے حقوق سلب ہوں گے جس سے مسلمانوں کا جینا مشکل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم بھارت کی حکمران جماعت کو دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح وہاں نریندرا مودی کی قیادت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان میں اقلیتیں مظالم کا شکار ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کا حوالہ بھی دیا کہ کیسے ہندوستان میں عیسائی اقلیت پر عرصہ حیات تنگ کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
سابق چیف جج راناشمیم کو لگا بڑا جھٹکا
?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سابق چیف جج راناشمیم کیخلاف
نومبر
ایران سعودی عرب مذاکرات میں پیش رفت
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: نیویارک میں قائم سفان سینٹر فار سیکیورٹی اسٹڈیز نے ایک
مئی
ایف بی آئی کی عمارتوں پر حملے جاری
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: امریکی فیڈرل پولیس ایف بی آئی کی جانب سے ڈونلڈ
اگست
شامیوں کو امریکی زہریلی رشوت / کاغذ پر نیا مشرق وسطیٰ
?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: شام کے عبوری صدر الجولانی اور صیہونی حکومت کے درمیان
جولائی
حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی
?️ 22 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 دن
نومبر
یوٹیوب نے روس کی طرف جھکاؤ رکھنے والے یوکرائنی چینلز کو کیا بند
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں: یوکرین پر روس اور مغرب کے درمیان کشیدگی کے درمیان
فروری
دنیا بھر میں صیہونی قبضہ کاروں کے خلاف نفرت میں اضافہ
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت شروع سے ہی اپنی میڈیا امیج کو لے
اگست
شام کا مستقبل اسرائیلی جارحیت اور امریکی بلیک میلنگ کی لپیٹ میں
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: ملک کی حکومت کے زوال کے فوراً بعد شام پر
دسمبر