🗓️
لاہور: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام ( ف ) مولانا فضل الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال امت مسلمہ کے لیے باعث تشویش ہے، سیاسی جماعتیں اس حوالے سے اپنا مؤقف واضح کریں اور مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے ہمراہ لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی صورتحال امت مسلمہ کے لیے باعث تشویش ہے، فلسطینیوں کے لیے ملک بھر میں ہم بیداری کی مہم چلائیں گے، تاکہ ہماری قوم، امت مسلمہ اور اس کے حکمران یکسو ہوکر مظلوم فلسطینیوں کے مداوے کے لیے کچھ کردار ادا کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے 27 اپریل کو مینارپاکستان پر بہت بڑا جلسہ اور مظاہرہ ہوگا، جس میں مذہبی جماعتیں شرکت کریں گی۔
سربراہ جے یو آئی ( ف ) نے کہا کہ ’ مجلس اتحاد امت ’ کے نام سے ایک پلیٹ فارم تشکیل دے رہے ہیں، لاہور میں اجتماع بھی اسی پلیٹ فارم کے تحت ہوگا، جس میں تمام مذہبی پارٹیاں اور تنظیمیں شریک ہوں گی اور مینار پاکستان جلسے میں فلسطینیوں سےاظہاریکجہتی کریں گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کا بڑا واضح موقف ہونا چاہیے مگر ایسا نہیں ہے اور یہ امت مسلمہ کی کمزوریاں ہیں، امت مسلمہ کو اپنے حکمرانوں کے رویے سے شکایت ہے کہ وہ اپنا حقیقی فرض کیوں ادا نہیں کررہے۔
ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ صوبائی خودمختاری کے حوالے سے جے یو آئی کا منشور بڑا واضح ہے، ہر صوبے کے وسائل اس صوبے کے عوام کی ملکیت ہیں، ہمارا آئین بھی یہی کہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ اگر اپنے حق کی بات کرتے ہیں تو انہیں روکا نہیں جاسکتا، بہتر ہوتا کہ ہم مرکز میں تمام صوبوں کو بٹھاتے اور متفقہ لائحہ عمل طے کرتے، یہ حکمرانوں کی نااہلی ہے کہ ہر مسئلے کو متنازع بنادیتے ہیں۔
26 ویں ترمیم کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے مولانا نے کہا اس ترمیم پر ہمارا اختلاف تھا اسی لیے 56 شقوں میں سے حکومت کو 34 شقوں سے دستبردار کرایا گیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ اور انسانیت کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین اور غزہ ہے، اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں ظلم کررہا ہے، اس پر ہمارا اتفاق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ سیاسی جماعتیں اس حوالے سے اپنا موقف واضح کریں، اور مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوں اور ظالموں کی مذمت کریں، چاہے وہ امریکا ہو یا اسرائیل ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سب کو آئین اور جمہوریت کی بالادستی ہونی چاہیے اور سب کو قبول کرنی چاہیے، اور تمام اداروں کو اپنی اپنی آئینی حدود میں کام کرنا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی کا اپنا ایک نظام ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے جماعت اسلامی کا اپنا ایک موقف ہے اور ہم نے اس ترمیم کو کلیتاً مسترد کیا تھا، اپنے اپنے پلیٹ فارم سے ہم جدوجہد کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا الیکشن کے حوالے سے موقف تھوڑا سا مختلف ہے، ہم الیکشن میں دھاندلی کے موقف پر جے یو آئی سے اتفاق کرتے ہیں مگر ہم فوری طور پر نئے الیکشن کا مطالبہ نہیں کررہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس پر ہمارا موقف ہے کہ چونکہ فارم 45 اکثر لوگوں کے پاس موجود ہے اور انتخاب کو ابھی ایک سال ہوا ہے، تو ہمارا موقف یہ ہے کہ اتفاق رائے سے ایک جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جو فارم 45 کی بنیاد پر فیصلے کرے۔
مشہور خبریں۔
ملکی ترقی کے لیے مل جل کر محنت کریں گے: جہانگیر ترین
🗓️ 19 جون 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما جہانگیر ترین نے
جون
یوکرین جنگ کے بعد اسرائیل کے ہتھیاروں کی ریکارڈ توڑ فروخت
🗓️ 16 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے مطابق 2022 میں اس حکومت
جون
وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کا اجلاس، وزیراعلیٰ کے پی بھی شریک
🗓️ 25 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ
مئی
عالمی برادری اسرائیلی تشدد بند کرانے کیلئے اقدامات کرے: وزیر خارجہ
🗓️ 11 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
مئی
کیا جرمنی 2025 کے پارلیمانی انتخابات کے بعد بھی یورپ کی قیادت کر سکے گا؟
🗓️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:یورپ کی سب سے بڑی معیشت اور یورپی یونین کا
فروری
امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
🗓️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: تل ابیب میں واشنگٹن کے سفیر نے قبل از وقت
جولائی
سویڈن میں اسلامو فوبیا کی صنعت
🗓️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن مغرب میں مسلم کمیونٹی کے خلاف لڑائی کا آئینہ
جولائی
عثمان بزدار کا ’موجودہ ملکی صورتحال‘ کے پیش نظر سیاست چھوڑنے کا اعلان
🗓️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
جون