جی ایچ کیو حملہ کیس: استغاثہ کے مزید 8 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید 8 گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کرلی گئیں، مقدمے میں مجموعی طور پر 25 گواہان کی شہادت ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت استغاثہ کے مزید 8 گواہان کی شہادت ریکارڈ کی گئی، آج شہادت ریکارڈ کرانے والوں میں سب انسپکٹر بابر سجاد، عقیل احمد، رجب علی، احمد نواز شامل ہیں۔

شہادت ریکارڈ کرانے والوں میں سب انسپیکٹر عرفان حسین، شمریز محبوب، کانسٹیبل طالب حسین، کانسٹیبل ثمرا اشفاق بھی شامل ہیں۔

پولیس کے گواہان نے مرکزی مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور اشتہار عدالت میں پیش کیے۔

ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور عدالتی اشتہار ملزم مراد سعید، حماد اظہر، راجا بشارت اور زلفی بخاری کے پیش کیے گئے، خاتون پولیس اہلکار نے ملزمہ نادیہ حسین اور فاطمہ احسن سے برآمد موبائل فون عدالت میں پیش کیے۔

مقدمے میں استغاثہ کے گواہان کی شہادت ریکارڈ کرنے کا آغاز 15 جنوری کو ہوا تھا، گزشتہ 8 سماعتوں میں استغاثہ 25 گواہان کی شہادت ریکارڈ کروا چکی ہے۔

عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی، جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے۔

مشہور خبریں۔

سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز ہے، کاروبار میں آسانی کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

?️ 7 اکتوبر 2025کوالا لمپور: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ

الیکشن کمیشن کا(پی ٹی آئی) کے غیر ملکی فنڈنگ کیس کو مئی تک مکمل کرنے کا حکم

?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے

یورپ والے خفیہ طور پر روس سے تیل خریدتے ہیں

?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:  خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی تیل نے

افغانستان میں زلزلے سے 200,000 افراد متاثر: ریڈ کراس

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:    ریڈ کراس نے افغانستان میں حالیہ زلزلہ سے ہونے

افغانستان کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف ٹھوس حکمت عملی بنائے، دوعملی نہیں چلے گی، وزیراعظم

?️ 27 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ افغان حکومت

امریکی گورننگ باڈی کی تل ابیب سے وابستگی کا انکشاف

?️ 30 جون 2024سچ خبریں: امریکی حکمراں ادارے کے پاس صیہونی حکومت کی لابی کے

سی آئی اے کے ڈائریکٹر کی سعودی ولی عہد سے خفیہ ملاقات

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:  بائیڈن انتظامیہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی بات ماننے سے ملک کو نقصان ہوگا

?️ 21 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے