جیلوں میں قیدیوں کی کورونا ویکسینیشن کے عمل میں تیزی

جیلوں میں قیدیوں کی کورونا ویکسینیشن کے عمل میں تیزی

?️

لاہور(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کے پیش نظر ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے  تا ہم صوبہ پنجاب کی جیلوں میں اسیران کی کوروناویکسینیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔اب تک پنجاب بھر کی جیلوں میں 14 ہزار 400 قیدیوں کو کوروناویکسین لگادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 30 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کی ویکسینیشن جاری ہے۔ لاہور کی دونوں جیلوں میں 3440 اسیران کی ویکسی نیشن کی گئی۔صوبائی دارالحکومت کی دونوں جیلوں میں 30 سال سے زائد عمر کے 4700 قیدی ہیں۔

پنجاب بھر کی جیلوں میں 14 ہزار 400 قیدیوں کو کوروناویکسین لگادی گئی۔ پنجاب کی جیلوں میں 24 ہزار 500 قیدی موجود ہیں۔ جیلوں میں کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث کرونا کیسز میں کمی آنے لگی ہے جبکہ فعال کیسز بھی کمی کاسلسلہ جاری ہے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مزید 56 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں عالمی وبا سے مجموعی اموات 21 ہزار689 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید 1239 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 170 ہوگئی ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے دور میں ہم چینی جاسوس بیلونز کا سراغ نہیں لگا سکے:امریکی کمانڈر

?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس یونٹ کے کمانڈر نے تصدیق کی

کیا بحیرہ احمر میں جنگ دوبارہ شروع ہوگی؟

?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: یمن میں اتوار کی صبح نئی امریکی فوجی جارحیت دیکھنے

حماس: غزہ میں صیہونی جرائم کا تسلسل نیتن یاہو کے دعووں کو بے نقاب کرتا ہے

?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کے خلاف قابض حکومت کے نسل کشی کے جرائم

بحیرہ عرب میں جہاز تعینات کرنے کا حماس، اسرائیل تنازع سے کوئی تعلق نہیں، پاک بحریہ

?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک بحریہ نے وضاحت کی ہے کہ بحیرہ

غزہ میں تل ابیب کا نصف ملین ڈالر کا غبارہ تباہ

?️ 19 جون 2022سچ خبریں:  اسرائیلی فوج کا ایک غبارہ جو کہ غزہ کی پٹی

صومالیہ کو 30 سال بعد سلامتی کونسل کا تحفہ

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 30 سال سے زائد

اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف

حزب اللہ کا مرحوم ایرانی صدر کے بارے میں اظہار خیال

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے ایران کے صدر اور ان کے ساتھیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے