?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاک بھارت میچ سے متعلق کہا ہے کہ جیت جنون اور جذبے کی ہوگی، کھلاڑیوں کے پاس نیا سپراسٹار بننے کا موقع ہے۔ آج شام 7 بجے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا سب سے بڑا مقابلہ ہونے جارہا ہےجس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ ہونے جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں ’میں میچ پر جانے کی تیاری کررہا ہوں، ان شاء اللہ جیت جنون اور جذبے کی ہوگی، پاکستان کی ہوگی‘۔
ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے پاس پاکستان کا نیا سپر اسٹار بننے کا موقع ہے، پاکستان کا ہر شہری اس میچ کو لے کر پرجوش ہے۔خیال رہے کہ آج شام 7 بجے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا سب سے بڑا ٹاکرا ہونے جارہا ہے، جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھارت کے خلاف اپنے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کرچکے ہیں۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جاچکا ہے، ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہوں گے جبکہ محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاہین آفریدی،حسن علی،حارث روؤف، شاداب خان، آصف علی اور حیدر علی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید سعودی عرب میں نکاح کریں گے، میڈیا کا دعویٰ
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی
جنوری
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نومبرمیں بلایا جانے کا فیصلہ
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے نومبر میں پارلیمنٹ کا مشترکہ
اکتوبر
تل ابیب کا جنوبی لبنان سے دستبردار نہ ہونے کا بہانہ
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: آج اعلان کیا گیا ہےکہ تل ابیب سے توقع ہے کہ
جنوری
غزہ پر اسرائیل کے زمینی حملے ناکام ، وجوہات ؟
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:پال کربی نے بی بی سی انگلینڈ میں لکھا کہ اسرائیل
نومبر
احمد سلمان رشدی؛ ایک مجرم کی زندگی کی کہانی
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:سلمان رشدی کی ایک کتاب "شرم” نے 1983ء میں اسلامی جمہوریہ
اگست
ڈیلٹا وائرس کے کیسز رپورٹ، حکومت نے نئی پابندیوں کا عندیہ دے دیا
?️ 10 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں بھارتی ڈیلٹا وائرس کے کیسز رپورٹ
جولائی
ناپسندیدہ قرار دیے گئے بھارتی سفارتی حکام لاہور روانہ، واہگہ سے آج بھارت واپسی
?️ 26 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کی جانب سے
اپریل
سارہ خان کی کم سن بیٹی کو نماز پڑھنا سکھانے کی ویڈیو وائرل
?️ 18 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ سارہ خان کی جانب سے اپنی کم سن
فروری