?️
اسلام آباد سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر ہنگامہ آرائی سے متعلق تین مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
خیال رہے کہ مارچ کے اوائل میں اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی پولیس نے سابق وزیراعظم کے خلاف دو مقدمات درج کیے تھے جس میں ان پر جوڈیشل کمپلیکس اور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر مشتعل ہجوم کی قیادت کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
اس کے علاوہ 18 مارچ کو توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں پیشی کے موقع پر گولڑہ پولیس اسٹیشن نے بھی فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے باہر بدامنی پھیلانے کے الزام میں عمران خان و دیگر کے خلاف ایک علیحدہ مقدمہ درج کیا تھا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں آج مذکورہ مقدمات کی سماعت کے دوران عمران خان کی قانونی ٹیم نے اپنے مؤکل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ انہیں عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔
عمران خان کے وکیل ایڈووکیٹ سردار مسروف نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل کو آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونا ہے جس کی وجہ سے وہ اسلام آباد نہیں آسکیں گے۔
جس پر عدالت نے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس پر مبینہ حملہ کرنے کے کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ پارٹی رہنماؤں فرخ حبیب، سینیٹر شبلی فراز اور عمران خان کے بھتیجے حسان نیازی کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی سربراہ اور دیگر ملزمان کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم ہوئے سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ یکم مارچ کو جب عمران خان پیشی کے لیے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے تو پارٹی کے حامیوں کے ایک ہجوم نے اسلام آباد میں دونوں مقامات پر گھس کر توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نقصان پہنچایا جس پر پولیس نے پی ٹی آئی قیادت اور رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
مقدمے کے سلسلے میں خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ نجی گارڈز سمیت 29 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
بعدازاں 18 مارچ کو توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے وقت پولیس اور سابق وزیر اعظم کے حامیوں کے درمیان گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں کم از کم 25 افراد زخمی اور 30 گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔
دریں اثنا اسلام آباد کی ایک ضلعی اور سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے سربراہ کو ذاتی طور پر پیش ہونے سے استثنیٰ دے دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس ٹرائل کورٹ کو بھیجا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی کے سربراہ کے خلاف سرکاری تحائف کی تفصیلات چھپانے پر فوجداری کارروائی کی درخواست کی گئی تھی۔
گزشتہ روز کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (اے ڈی ایس جے) ہمایوں دلاور نے بھی عمران کو ذاتی حاضری سے استثنیٰ دیا تھا لیکن متنبہ کیا تھا کہ عدالت انہیں آئندہ استثنیٰ نہیں دے گی۔
چنانچہ آج عمران کی قانونی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور بیرسٹر گوہر علی خان نے ایک مرتبہ پھر عمران کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست دائر کردی۔
جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے دلیل دی کہ کیس کا گواہ اپنا کورس چھوڑ کر اسلام آباد میں موجود ہے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ یہ شاید پاکستان کے فوجداری قانون کی تاریخ میں سب سے برا کیس ہے کہ جب سے کیس شروع ہوا، ملزم پیش ہی نہیں ہوا۔
تاہم ایڈیشنل سیشن جج نے عمران کی درخواست منظور کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ کیس کو ہفتہ (15 جولائی) کی سماعت کے لیے مقرر کر رہے ہیں۔
جج نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کے وکلا ہفتے کے روز جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا پیر کے روز دلائل دیں۔
تاہم امجد پرویز نے کہا کہ ہم جمعہ 14 جولائی کو دلائل دینا چاہتے ہیں 15 جولائی کو کچھ مصروفیات ہیں، عدالت نے الکیشن کمیشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے تاریخ تبدیل کر دی اور کہا کہ وہ کل بروز جمعہ اپنے دلائل دیں گے۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی
دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ فوجداری کیس میں مزید 3 گواہان کو شامل کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کمیشن سے دلائل طلب کرلیے اور پی ٹی آئی چیئرمین کے وکلا کو پیر کے روز دلائل دینے کی ہدایت کی۔
ادھر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کر دی۔
القادر ٹرسٹ کیس میں الزام لگایا گیا تھا کہ برطانیہ سے ملنے والے تقریباً 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے لیے سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ نے بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سیکڑوں کنال کی زمین حاصل کی۔
کیسکی سماعت جج محمد بشیر نے کی جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عدالت میں پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی قانونی ٹیم نے ذاتی حیثیت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، کیوں کہ ان کے مؤکل کو 9 مئی کی ہنگامہ آرائی سے متعلق کیسز میں لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونا تھا۔
اس پر جج نے عمران خان کے وکیل کو مذکورہ درخواست احتساب بیورو کو بھی بھیجنے کی ہدایت کی۔
وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی ٹیم کے دلائل سننے کے لیے 19 جولائی کی تاریخ مقرر کی جائے کیونکہ یہی تاریخ دیگر عدالتوں نے بھی دی تھی۔
جج نے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے حتمی دلائل طلب کر لیے۔
مشہور خبریں۔
یورپ میں انسانی اسمگلنگ کا مرکز
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:ڈنمارک کی حکومت کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے اس
جنوری
غزہ کے ہسپتالوں کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ جھوٹا
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں حماس
نومبر
حزب اللہ نے فلسطینی کمانڈر العاروری کا بدلہ کیسے لیا؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: صالح العروری کے قتل کے ابتدائی ردعمل کے ایک حصے
جنوری
طبی غفلت کے نتیجے میں فلسطینی قیدی کی شہادت اور حماس کا ردعمل
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صہیونی جیل میں قید ایک فلسطینی قیدی کی
نومبر
واٹس ایپ سے پاو چھٹکارا، واٹس ایپ طرز پر آ گیا دوسرا ایپ
?️ 7 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} واٹس ایپ کی نئی پرایویسی پالیسی کی جم کر
مارچ
زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ نے ملک بھر میں زائدالمیعاد شناختی
مئی
نیٹو میں یوکرین کی رکنیت کی کوئی ضمانت نہیں
?️ 8 جولائی 2024سچ خبریں: نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے یوکرین کی
جولائی
پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت دو گنا ہو چکی ہے
?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر
نومبر