?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی کابینہ کے دیگر اراکین کے دورۂ جنیوا پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانفرنس میں ایک بھی اہم عالمی رہنما نے شرکت نہیں کی، اگر ساری کانفرنس ویڈیو لنک پر کرنی تھی تو جنیوا جانے کی کیا ضرورت تھی؟
پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا تھا ڈونر کانفرنس میں میزبان فرانس نے ایک کروڑ ڈالر دئیے، کانفرنس میں ایک بھی اہم لیڈر نے شرکت نہیں کی۔
انہوں نے سوال کیا کہ اگر ساری کانفرنس ویڈیو لنک پر کرنی تھی تو جنیوا جانے کی کیا ضرورت؟
فواد چوہدری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیسے تو نہیں آئے لیکن کئی لاکھ ڈالر وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے دورے ہر لگ گئے۔
پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا کہ جنیوا میں ڈونر کانفرنس میں انتہائی کم لوگوں نے شرکت کی اور یہ کانفرنس جنیوا میں اقوام متحدہ کی سائڈ میٹنگ میں سے ایک تھی کیونکہ یہاں کانفرنس کے مرکزی اجلاس کے بجائے صرف سائیڈ میٹنگ ہوتی ہیں’۔
انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے سے اجلاس میں ایسا لگ رہا ہے کہ صرف پاکستانی حکام موجود ہیں۔ مسلم لیگ (ن) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے فوادچوہدری نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے لیے جھوٹ بولنا ان کی زندگی کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’پنجاب اسمبلی میں 17 بل منظور ہوئے اور مسلم لیگ (ن) گنتی سے بھاگتی رہی، خواجہ آصف،سعد رفیق اور دیگر کے مطابق اگر نمبر زیادہ ہیں تو قانون سازی روک کے دکھاتے‘۔
مشہور خبریں۔
سیاسی ہلچل کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
?️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز رواں ہفتے مثبت
نومبر
امریکہ میں 10 ہزار سرکاری ملازمین کی برطرفی
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی
فروری
اوگرا نے پٹرول مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا
?️ 23 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) چئیرمین اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے
فروری
حدیقہ کیانی نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ گاؤں تعمیر کروا دیا
?️ 28 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکارہ و اداکار حدیقہ کیانی لوگوں اور مختلف
فروری
غزہ میں عارضی جنگ بندی کی تفصیلات
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:شاید یہ کہا جا سکتا ہے کہ غزہ کی پٹی میں
نومبر
نئی حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی
?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نئی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے
مارچ
بشار الاسد سے ملاقات ناممکن نہیں ہے: اردوغان
?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعرات کو
اکتوبر
ہر فلسطینی جنگجو ایک نیا سنوار ہے: اسرائیل
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اس حوالے سے اپنی ایک
مارچ