جنگی صورتحال اور معاشی دباؤ: وزیراعلی پنجاب کے بڑے فیصلے، تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطے میں جاری جنگ کے باعث پیدا ہونے والی غیر معمولی معاشی صورتحال کے پیش نظر اہم اقدامات کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزراء کے لیے سرکاری فیول کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ سرکاری افسران کی گاڑیوں کے لیے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں فوری طور پر 50 فیصد کمی کر دی گئی۔ اس کے علاوہ صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق ناگزیر سیکیورٹی کے لیے صرف ایک گاڑی ہی صوبائی وزراء اور اعلیٰ افسران کے ساتھ ہوگی۔

پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم پالیسی بھی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے تحت صرف ضروری عملہ ہی دفاتر میں حاضر ہوگا۔ دوسری جانب تعلیمی اداروں کے حوالے سے بھی بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گی۔ تاہم امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نجی سیکٹر کو ورک فرام ہوم، غیر ضروری تقریبات نہ کرنے اور صرف ضروری اسٹاف بلانے کی ہدایت کر دی۔ جبکہ ٹرانسپورٹ کرایوں کی سخت نگرانی اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد کی سخت نگرانی کی جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام سے بحرانی صورتحال کے پیش نظر آؤٹ ڈور فنکشن نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی حالات کے پیش نظر عوام لیٹ نائٹ شاپنگ سے گریز کریں۔ اور ضروری اشیا کی غیر ضروری خریداری یا ذخیرہ نہ کریں۔

مشہور خبریں۔

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

?️ 11 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شدت

صیہونی حکومت سعودی عرب سے کیا چاہتی ہے ؟ 

?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوو گیلانت کی تحریر نے تل

کیف میں زور دار دھماکے ، یوکرینی دارالحکومت لرز اٹھی

?️ 19 جولائی 2026سچ خبریں: یوکرینی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ آج صبح سویرے دارالحکومت

سیاہ فام خاتون کی گوگل میں نسلی امتیاز کی شکایت

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:گوگل کی ایک سیاہ فام ملازم خاتون نے سیاہ لوگوں کے

اعتماد ہے الیکشن کمیشن ملک میں صاف، شفاف انتخابات یقینی بنائے گا، آصف زرداری

?️ 19 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر اور پی پی پی  کے صدر آصف

نیتن یاہو کی کابینہ صیہونیت کا خاتمہ ہے:سابق صیہونی وزیر

?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی سابق وزیر خزانہ نے بنجمن نیتن یاہو کی نئی قائم

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے سامنے لاکھوں افراد کا مظاہرہ

?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:پاکستان میں سراج الحق کی سربراہی میں فلسطینی عوام کے ساتھ

امریکہ الحشد الشعبی کو عراق میں اپنے مقاصد کی راہ میں رکاوٹ سمجھتا ہے؛ عراقی سیاستدان کا انکشاف

?️ 21 جون 2026سچ خبریں:عراقی سیاستدان علی الزبیدی کے مطابق امریکہ الحشد الشعبی کو کمزور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے