?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق جنوری میں بجلی کی پیداوار کے لیے توانائی کی لاگت پچھلے مہینے کے مقابلے میں 59 فیصد اضافے کے بعد فی یونٹ 11 روپے 20 پیسے ہوگئی۔
بتایا گیا کہ عارف حبیب لمیٹڈ کے ہیڈ آف ریسرچ طاہر عباس کے مطابق توانائی کی لاگت میں اضافہ پانی اور نیوکلیئر سے کم بجلی کی پیداوار کی وجہ سے ہوا۔
جنوری میں پانی سے بجلی کی پیداوار کا حصہ دسمبر کے 20.4 فیصد کے مقابلے میں 9.4 فیصد رہا، پانی سے بجلی کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے بجلی کی اوسط لاگت بڑھی کیونکہ ڈیم سے حاصل ہونے والی بجلی پر توانائی کی لاگت صفر ہوتی ہے۔
اسی طرح توانائی مکس میں سے نیوکلیئر پاور کا حصہ بھی کم ہو کر جنوری میں 22 فیصد رہ گیا جو گزشتہ مہینے 27.1 فیصد تھا، قابل تجدید ذرائع سے حاصل ہونے والی بجلی کی سب سے کم 1.07 روپے فی یونٹ کی لاگت نیوکلیئر پاور آتی ہے۔
اسی طرح کوئلے سے بجلی کی فی یونٹ لاگت بھی جنوری میں اضافے کے بعد 16.05 روپے پر پہنچ گئی جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 39.6 فیصد زائد ہے، تھر کول عالمی قیمتوں کے بینچ مارک سے منسلک نہیں ہے، لہٰذا درآمدی کوئلے کے مقابلے میں نمایاں طور پر سستا ہے۔
تاہم پاکستان بجلی کی پیدوار میں درآمدی کوئلے کا استعمال بھی کرتا ہے کیونکہ تھر سے اس کی فراہمی محدود ہے، بجلی کی پیداوار میں کوئلے کا حصہ گزشتہ مہینے سب سے زیادہ 28.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر میں 18.1 فیصد تھا۔
ری گیسیفائیڈ مائع قدرتی گیس (آر ایل این جی) کی اوسط لاگت ماہانہ بنیادوں پر 8.4 فیصد اضافے کے بعد 21 روپے 91 پیسے فی یونٹ پر پہنچ گئی، جس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار کے لیے توانائی کی مجموعی لاگت میں اضافہ ہوا۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں فلسطینیوں کے مکانات زمین بوس
?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: روز گزشتہ صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی
جولائی
اسرائیلی قیدی کا نتن یاہو سے خطاب
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ ہفتوں کے دوران قسام بریگیڈز نے متعدد ویڈیوز جاری
مئی
یہودی آبادکاروں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی، مصر نے شدید مذمتی بیان جاری کردیا
?️ 20 جولائی 2021قاہرہ (سچ خبریں) یہودی آباد کاروں کی جانب سے قبلہ اول کی
جولائی
ہمیں عسکری فتح کی وجہ سے سفارتی فتح ملی۔ مصدق ملک
?️ 19 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ
جون
عمران خان کی قیادت میں دہشت گردی کو شکست دیں گے:وزیر داخلہ
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ
اپریل
اداکار واسع چوہدری پنجاب فلم سینسر بورڈ کے وائس چیئرمین مقرر
?️ 5 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) اداکار، لکھاری اور میزبان واسع چوہدری کو پنجاب فلم
مئی
برہم صالح کے پاس ہوشیار زیباری سے صدارت جیتنے کا بہتر موقع
?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: عراقی کردستان کی پیٹریاٹک یونین کے رکن ریزان شیخ دلیر
فروری
ورلڈ بینک نے افغانستان میں کام بند کر دیا
?️ 30 مارچ 2022عالمی بینک نے اعلان کیا ہے کہ اس نے افغانستان میں 600
مارچ