?️
وادی تیراہ: (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان اپر اور ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں 3 حملوں میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے چار اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپر جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے کرم میں سیکیورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا۔
آئی ای ڈی حملے کے بعد حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں ایف سی کے 4 جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے۔
زخمی اہلکاروں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور انہیں وانا کے اسکاؤٹس ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ایک اور واقعے میں عسکریت پسندوں نے دزا غنڈائی کے علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں محکمہ انسداد دہشت گردی کا ایک اہلکار شہید اور دو شہری زخمی ہوگئے۔
خیبر کی وادی تیراہ میں نامعلوم مقام سے فائر کیا جانے والا مارٹر گولہ علاقے میں گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بار قمبر خیل کے علاقے بھوٹان شریف میں ایک سرکاری پرائمری اسکول ہاشم خان کالے کے طلبہ کا ایک گروپ اپنے گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم سمت سے فائر کیا گیا مارٹر قریبی گھروں اور ایک مسجد پر گرا۔
مارٹر گولے کی وجہ سے سرا چینا کے علاقے میں کچھ گھروں اور مسجد میں آگ لگ گئی جبکہ مارٹر سے نکلنے والے چھروں سے 6 بچے شدید زخمی ہوئے، جس میں ایک بچی بھی شامل ہے۔
رہائشیوں کے مطابق 10 سالہ عابد اللہ اور اس کی بہن کلثوم پشاور کے ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ دیگر زخمی طلبہ کو ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔
اگرچہ فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ مارٹر گولہ کس نے فائر کیا لیکن کچھ سرکاری حلقوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی گئیں کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دو حریف گروہ کے لڑائی کے نتیجے میں یہ مارٹر فائر کیا گیا جو بھاری ہتھیاروں سے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔


مشہور خبریں۔
نواز شریف کی وطن واپسی کے پیچھے کوئی ’ سمجھوتہ ’ ہوسکتا ہے،راجا پرویز اشرف
?️ 13 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے
اکتوبر
حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
?️ 3 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل(جے کے سی آئی)اور
اگست
شہریوں کو ریلیف ملنے کا امکان نہیں
?️ 29 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی
اپریل
سعودی حج و عمرہ کے وزیر کی حاجیوں کے لئے سفارشات
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیرحج و عمرہ نے خانہ خدا کے مہمانوں
مئی
ن لیگ کی ساری توجہ لاہور پر ہی کیوں؟
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: اس وقت وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی
اگست
یمن پر امریکی اور برطانوی حملوں کے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں: تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انصاراللہ کے ٹھکانوں پر
جنوری
دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے بھاری رقم دینے کا شہباز شریف کا جھوٹ: بیرسٹر سیف
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے
جولائی
جعلی ڈگری کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود کو کام سے روک دیا گیا
?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں
ستمبر