?️
وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 6 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، جب کہ مؤثر کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جنوبی وزیرستان کے علاقے عسمان منزہ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 6 سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے شائبے کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑا میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے شروع میں سیکیورٹی فورسز نے اسی طرح کی ایک کارروائی 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب کو شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں کی تھی اور دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
اسی طرح 13 اگست کو ضلع باجوڑ کی وادی چارمنگ میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے اور پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ 30 جولائی کو ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکا ہوا تھا اور اس کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر نے 29 جولائی کو جاری بیان میں کہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں مختلف کارروائیوں میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ27 جولائی کو ضلع خیبر کے علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ جوانوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگایا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ اسی طرح 28 جولائی کو جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک اور شدید جھڑپ ہوئی جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔


مشہور خبریں۔
طالبان پڑوسیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کریں گے: پاکستانی تجزیہ کار
?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:پاکستانی صحافی اور افغان امور کے ماہر ارشد یوسف زئی نے
اگست
غزہ کی جانب جانے والی صمود نامی بحری امداد کو اسرائیل سے خطرہ
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے
اکتوبر
صیہونی تحقیقاتی ادارے نے مقبوضہ علاقوں میں خطرناک بحران سے خبردار کیا ہے
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں ایک سیکیورٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اسرائیلی
جولائی
صیہونی فوجی غزہ نامی ایک بڑی گھات میں داخل
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:Haaretz اخبار کے مطابق ایک ہفتے سے زیادہ زمینی پیش قدمی
نومبر
فرانس میں میکرون حکومت کے خلاف دس لاکھ افراد کا مظاہرہ
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ میکرون حکومت کے پنشن
مارچ
اسرائیل کے ساتھ معمول پر آنے والے پچھتائیں گے: الحوثی
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں: یمنی رہنما عبدالمالک الحوثی نے جمعہ کی شام کہا کہ
اپریل
پاکستان کو آبادی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے بقا کے مسائل درپیش ہیں، وزیرِ خزانہ
?️ 5 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے آبادی اور ماحولیاتی
نومبر
وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وطن واپس پہنچ گئے
?️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری
جون