جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 98ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے چینی عوام، عسکری قیادت اور پیپلز لبریشن آرمی کے تمام رینکس کو دلی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں چین کی غیر معمولی ترقی اور تیز رفتار جدیدیت میں پی ایل اے کے کلیدی کردار کو سراہا، جس نے عوامی جمہوریہ چین کو امن، استحکام اور خوشحالی کا ایک اہم ستون بنا دیا ہے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے علاقائی سیکیورٹی کے تناظر میں چین کو استحکام کا ضامن قرار دیا۔

اپنے خطاب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاکستان اور چین کے دیرینہ اور آزمودہ، آہنی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور اس منفرد تعلق کو ہر شعبے میں مزید وسعت دینے اور گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو دہرایا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر تعاون کو آگے بڑھانے، دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے اور علاقائی ہم آہنگی و ترقی کے فروغ کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تقریب سول و عسکری حکام، میڈیا نمائندگان، کاروباری رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے اراکین سمیت معزز شرکاء کی موجودگی سے بھرپور تھی، جو اس شراکت داری کی وسیع تر حمایت کو ظاہر کرتی ہے۔

مشہور خبریں۔

رکن یمنی انصار اللہ: اسرائیلی اور اماراتی ایئرلائنز مسافروں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہیں

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: پمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے

کرائسٹ چرچ مساجد پر حملوں کو دو سال مکمل، مسلمانوں کی حمایت میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا

?️ 14 مارچ 2021نیوزی لینڈ (سچ خبریں)  نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ مساجد پر حملوں

فرانس کی طرف سے یوکرین کے لیے 100 ملین یورو امدادی فنڈ کا قیام

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:    فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے پراگ میں یورپی

مصر سے متحدہ عرب امارات کے سفیر ملک بدر

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:مصری حکام نے قاہرہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کو

ٹرمپ یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کریں گے: ایکسیوس

?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: دو ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ

دریاؤں میں پانی کی آمد، ارسا نے صوبوں کا شیئر بڑھا دیا، کپاس کی بہتر بوائی کی امیدیں روشن

?️ 21 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ طاس معاہدے کے مطابق خریف سیزن کے لیے

بیالیس بین الاقوامی تنظیموں کا بن سلمان کو سزا دینے کا مطالبہ

?️ 4 مارچ 2021سچ خبریں:بیالیس بین الاقوامی تنظیموں نے سعودی صحافی کے قتل میں ملوث

بھارتی جیلوں میں نظر بند تمام کشمیریوں کو رہا کیا جائے: ڈاکٹر بلقیس شاہ

?️ 25 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی طور پر نظر بند

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے