?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے روبینہ جمیل اور دیگر 8 افراد کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور جب کہ سابق ایم این اے عالیہ حمزہ اور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سمیت 39 افراد کی ضمانت مسترد کردی۔
سرور روڈ پولیس نے 9 مئی کے پر تشدد واقعات کے دوران جناح ہاؤس پر حملہ کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں اور سیکڑوں کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی نے 9 مئی کو ملک گیر احتجاج کیا تھا جو پرتشدد رخ اختیار کر گیا تھا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے پریذائیڈنگ جج ارشد جاوید نے سابق ایم این اے روبینہ جمیل، سوشل میڈیا کارکن صنم جاوید، افشاں طارق، شاہ بانو، عاشیمہ شجاع، مبین قادری، سید فیصل اختر، علی حسان اور محمد قاسم کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں منظور کیں۔
قبل ازیں عدالت نے مرکزی ایف آئی آر میں روبینہ جمیل کو ضمانت دی تھی، تاہم انہوں نے حال ہی میں پولیس کی جانب سے شامل کی گئی نئی دفعات کے تحت الزامات میں ضمانت کے لیے ترمیم شدہ درخواست دائر کی۔
ایڈووکیٹ فیصل باجوہ نے روبینہ جمیل اور دیگر ملزمان کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس درخواست گزاروں کے خلاف کوئی خصوصی اور براہ راست ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔
انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں پر عمومی الزامات عائد کیے گئے جب کہ پولیس تفتیش نے کسی بھی الزام کے حوالے سے ان کے مخصوص کردار کی وضاحت نہیں کی۔
وکیل نے استدلال کیا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ مشتبہ افراد خاص طور پر وہ خواتین جن کا ایف آئی آر میں کوئی خاص کردار نہیں، وہ بعد از گرفتاری ضمانتی ریلیف کی مستحق ہیں۔
اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے ریاست کے خلاف جرم کیا، انہوں نے کہا کہ خواتین ہونے کی بنیاد پر فسادات اور انارکی پھیلانے کا کوئی حق نہیں ہے۔
تاہم جج نے 9 ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک، ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
اس کے علاوہ اے ٹی سی جج نے سابق ایم این اے عالیہ حمزہ، سابق آرمی چیف کی نواسی خدیجہ شاہ، سامعہ اسد اور روبینہ خان سمیت 39 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔
ملزمان 9 مئی کے احتجاج سے متعلق دیگر مقدمات میں بھی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی سے متعلق دو مقدمات میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کا مزید جسمانی ریمانڈ مسترد کر دیا۔
نصیر آباد پولیس نے کلمہ چوک پر کنٹینر اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے پارٹی دفاتر کو نذرآتش کرنے کے کیس میں دونوں رہنماؤں کو عدالت میں پیش کر کے مزید تحویل کی استدعا کی۔
جج عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، جج نے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزمان کو 7 اکتوبر کو دوبارہ پیش کیا جائے۔
مشہور خبریں۔
ورلڈ بینک کا سیلاب زدگان کے لیے 30کروڑ ڈالر مختص کرنے کا اعلان
?️ 9 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے 30 کروڑ ڈالر کے جاری
ستمبر
قومی اسمبلی میں ضمنی مالیاتی بل پاس کروایا
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں جاری قومی اسمبلی
جنوری
’آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے بعد عمران خان کا پہلا بیان
?️ 18 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا ملنے کے
جنوری
جولانی فورسز کی خونی یلغار
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:جنوبی شام کے دروزی صوبے سویداء میں ابو محمد جولانی
جولائی
کیا حزب اللہ کمزور ہو چکی ہے؟
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے
اکتوبر
پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن کے درمیان لفظی جنگ جاری
?️ 29 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے درمیان
اپریل
غزہ کے ساتھ دنیا کی غداری
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے تمام ممالک پر زور
دسمبر
امریکہ چین کے خلاف اپنی بالادستی کی ذہنیت بند کرے: بیجنگ
?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا
مارچ